18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو پی ایس سی اور منگلولیہ کی سول سروس کونسل نے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) اور منگولیہ  کی سول سروس کونسل  نے آج یہاں دونوں ملکوں  کی کمیشنوں  کے درمیان  تعاون  کو فروغ دینے کی غرض سے  ایک مفاہمتی  دستاویز  ( ایم او یو )  پر دستخط کئے گئے ہیں ۔

          یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کے چیئرمین  جناب اروند  سکسینہ  اور منگولیہ  کی سول سروس کونسل کے چیئرمین  جناب بی باتر زورگ  نے وزارت امور خارجہ ( ایم ای اے ) اور محکمہ عملہ  اور ٹریننگ  ( ڈی او پی ٹی )  کی موجودگی میں ایم او یو  پر دستخط کئے ۔

          ایم او یو  کا ابتدائی  مقصد باہمی تبادلوں  کو ذریعہ  بہترین رائج طریقہ عمل  کا تبادلہ اور انہیں فروغ دینا ہے ۔ باہمی تعاون  کے شعبوں میں  جانچ کے عمل میں اطلاعاتی ٹیکنا لوجی  کے استعمال  میں حاصل  تجربوں  کا تبادلہ  ، پبلک سروس اصلاحات  کے نئے طریقے  اپنانا ، مخصوص  تربیتی پروگراموں  کے لئے افراد  کا تبادلہ اور باہمی مفاد  کے شعبوں میں سیمینار اور  ورک شاپوں  کا انعقاد شامل ہے ۔ ایم او یو میں ایسے  دوسرے  تعاون  التزامات  میں شامل ہیں ، جن پر بعد میں  اتفاق رائے سے فیصلہ لیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More