16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو پی ایس سی نے کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے پیداہوئی صورتحال کے جائزے کے لئےآج ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی

Urdu News

کمیشن  نے  تیزی سے بدلتے حالات، حفظان صحت، لاک ڈاؤن کی پابندیوں سمیت وباکی وجہ سے نافذ سماجی دوری کے ضابطوں  اور سنگین ہوتے حالات پر  غوروخوض کیا۔ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ  موجودہ حالات میں امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہوگا۔

اس لئے 9  ؍ مئی 2021 کو مجوزہ امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای او ؍ اےاو)، تقرری ٹیسٹ 2020ملتوی کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انڈین اکنامک سروس ؍ انڈین اسٹیٹِسٹیکل سروس امتحان، 2020(20 سے 23 اپریل، 2021 تک منعقد ہونا تھا)، سول سروسز امتحان 2020 (26 اپریل سے 18  جون 2021  تک منعقد ہونا تھا)پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویوز) اور تقرری سے متعلق امتحانات کو بھی اگلی  نوٹس تک ملتوی  کر دیا گیا ہے۔

انٹرویوز اور  تقرری امتحانات، جہاں امیدواروں اور صلاح کاروں  کو  ملک کے سبھی حصوں سے  سفر کرکے آنا پڑتا ہے، تاریخوں کا وقتاً فوقتا جائزہ لیا جائے گا۔ نظرثانی شدہ  گوشوارہ  یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

امتحانات، تقرریوں اور انٹرویوز سے متعلق  کمیشن  کےکسی بھی  دیگر فیصلے کوکمیشن کی ویب سائٹ پر فوری طور پر   دستیاب کرا دیا جائےگا۔

ملتوی کئے گئے ٹیسٹس ؍ انٹرویوز  کے لئے  جب بھی تاریخوں کا تعین  ہوتا ہے،  تواس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امیدوار کو کم از کم 15 دن پہلے اس کی اطلاع دے دی جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More