21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو پی ایس سی کے نئے مقرر چئیرمین پروفیسر (ڈاکٹر) پردیپ جوشی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے خیر سگالی ملاقات کی

Urdu News

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے نئے مقرر چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) پردیپ کمار جوشی نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے خیر سگالی ملاقات کی۔

جمعہ کو باوقار کمیشن کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جوشی کی وزیر سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر جوشی خزانہ کیریر کے ساتھ ایک معروف ماہر تعلیم ہیں ، اس دوران انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این آئی ای پی اے) ، کے ڈائریکٹر، چیئرمین چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن اور چیئرمین مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن سمیت متعدد اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔ . ایک نامور ماہر تعلیم اور محقق جوشی کانپور یونیورسٹی سے 1981 میں کامرس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مختلف یونیورسٹیوں اور قومی اداروں میں 28 سال سے زیادہ کا درس و تدریس کا تجربہ رکھتے ہیں۔

یو پی ایس سی کے چیئرمین کی حیثیت سے ان کے ایک کامیاب اور نتیجہ خیز دور کی خواہش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پروفیسر جوشی کا علمی پس منظر اور علمی رجحان کمیشن کے کام کاج پر صحتمند طور پر اثرانداز ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More