16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یکم جولائی 2017 سے تبدیلوں کے بارے میں میڈیا خبروں پر ریلویز کی وزارت کی وضاحت

Urdu News

نئی دہلی، ج’ریل کی وزارت نے کہا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں مثلاً وہاٹس ایپ گروپوں اور بعض ویب سائٹوں پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ریلوے کا محکمہ یکم جولائی 2017 سے بہت سی تبدیلیا ں اور کچھ نئی سہولتیں متعارف کرا رہا ہے۔ یہ خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ کچھ اخباروں نے ریلوے کے محکمے کے مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر یہ خبر شائع بھی کردی ہے، جس سے ریل گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے ذہن میں الجھن پیدا ہو گئی ہے۔ اس تعلق سے ریلوے کی وزارت مندرجہ ذیل وضاحتیں کرنا چاہتی ہے۔

1. یکم جولائی 2017سے کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی بات صرف یہ ہے کہ دوسرے محکموں کی طرح اس محکمے میں بھی جولائی 2017 کی پہلی تاریخ سے جی ایس ٹی کی شروعات کی جارہی ہے۔

2. ریلوے کا محکمہ آن لائن (ای ٹکٹ)اور پی آر ایس کاؤنٹروں کے ذریعے ویٹنگ لسٹ والے ٹکٹ فروخت کرتا رہاہے۔ اس اسکیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ریلوے کا محکمہ ویٹنگ لسٹ والے ٹکٹ بدستور آن لائن اور پی آر ایس کاؤنٹروں کے ذریعے فروخت کرتا رہے گا۔

3. ریلوے کا محکمہ جولائی 2015 سے سوویدھاقسم کی ٹرینیں چلا رہا ہےاور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اگر ضرورت پڑے تو ان ٹرینوں میں بھی ویٹنگ لسٹ والے ٹکٹ فراہم ہیں۔سوویدھا ٹرین میں ٹکٹ کی واپسی کی صورت میں جزوی ریفنڈ کی اسکیم پہلے سے ہی نافذ ہے۔ اس سلسلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

4. ریلوے کے محکمے نے نومبر 2015 میں ریفنڈ کے نئے ضابطے جاری کیے تھے۔ یہ ضابطے بدستور نافذہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

5. شتابدی اور راجدھانی ٹرینوں میں کاغذی ٹکٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے، بلکہ ٹرین کے کسی کلاس کے لیے بھی یہ تجویز نہیں ہے۔ البتہ جو مسافر آن لائن ٹکٹ بک کراتے ہیں (یعنی ای ٹکٹ)ایس ایم ایس کے ذریعے ملنے والے ٹکٹ بھی سفر کے لیے مجاز ہیں، لیکن ان کے ساتھ شناخت کا کوئی قابل اجازت ثبوت ہونا چاہئے۔

6. تتکال ٹکٹوں کی بکنگ کا وقت 2015 میں تبدیل کیا گیا تھا۔ اے سی کلاس کی بکنگ صبح دس بجے شروع ہوتی ہے اور نان اے سی کلاس کی صبح گیارہ بجے۔ یہ بکنگ سفرکی تاریخ سے ایک دن پہلے کی جاتی ہے، جس میں سفر کا دن شامل نہیں ہوتا۔ ان اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہی انتظام اب بھی جاری ہے۔

7. تتکال ٹکٹ کی واپسی کے ضابطوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ موجودہ ضابطوں کے تحت کنفرمڈ تتکال ٹکٹ /ڈپلی کیٹ تتکال ٹکٹ کی منسوخی کی شکل میں کوئی ریفنڈ ادا نہیں کیا جاتا۔ اس ضابطے پر ابھی تک عمل کیا جارہا ہے۔

8. ریلوے کا محکمہ ٹرین کے پہنچنے کےوقت کے بارے میں ہیلپ لائن نمبر 139 پر اطلاع دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ بعض راجدھانی اور شتابدی ٹرینوں میں منزل پر پہنچنے کے بارے میں مفت اطلاعاتی سروس صبح گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک پہلے ہی آزمائشی بنیاد پر فراہم کی گئی تھی اور اس سہولت میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

9. ٹرین کے کرایے میں رعایت حاصل کرنے کے لیے آدھار کو لازمی بنانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

10. ٹکٹوں کو (یعنی ای ٹکٹوں اور پی آر ایس ٹکٹوں کو) علاقائی زبانوں میں چھاپنے کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے۔

11. ڈپلی کیٹ ٹرینیں چلانے کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے۔ البتہ ریلوے کا محکمہ ٹریفک کی ضرورتوں اور ٹرینیں چلانے کے امکانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے روٹوں پر رش کو کم کرنے کی خاطر کچھ دن کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلاتا ہے۔

12. ریلوے کے محکمے نے’ وکلپ’،متبادل ٹرین میں جگہ دینے کی اسکیم (اے ٹی اے ایس) کا سلسلہ یکم نومبر 2015 کو شروع کیا تھا ، جس کا مقصد یہ تھا کہ ویٹنگ لسٹ والے مسافروں کو کنفرمڈ سیٹ دی جاسکے اور فراہم سیٹوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ یہ سہولت ابتداء میں نئی دہلی-جموں، نئی دہلی-لکھنو، دہلی-ہاؤڑہ، دہلی-چنئی، دہلی-ممبئی اور دہلی-سکندرآباد سرکٹوں میں شروع کی گئی تھی، اب 22 مارچ 2017 سے اس سہولت کو تمام سیکٹروں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More