15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یہ ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کھپت پر مبنی نقطہ نظر سے دور رہیں، ماحولیات کے لیے طرز زندگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے : جناب بھوپیندر یادو

Urdu News

یہ بتاتے ہوئے کہ زمین کی دیکھ بھال جو ہمیں برقرار رکھتی ہے گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ میں مدد کر سکتی ہے، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی مرکزی وزیر  جناب بھوپیندر یادو نے آج ماحولیات کے لیے طرز زندگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ مرکزی وزیر کوٹ ڈی آئیور میں اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کمبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (یو این سی سی ڈی) کانفرنس آف پارٹیز کے  15 ویں  مکمل  اجلاس  کے افتتاح کے مقع پر خطاب کر رہے تھے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زمین کی گرتی ہوئی حالت کے باوجود، دنیا صارفیت پر مبنی طرز زندگی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اب بھی ہماری زمینوں سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ دیتے رہیں، جناب یادو نے کہا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کھپت پر مبنی نقطہ نظر سے دور رہیں۔ استعمال اور پھینکنے کی ذہنیت سیارے کے لیے نقصان دہ ہے‘‘۔

زمین پر گلوبل وارمنگ کے اثرات پر بات کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ لوگوں اور کرہ ارض دونوں کی حفاظت ترقی یافتہ ممالک کے اخراج میں زبردست کمی کی  پیش قدمی کیے بغیر ممکن نہیں ہو گی، کیونکہ گلوبل وارمنگ کے لیے ان کی ذمہ داری تاریخی اور موجودہ دونوں لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔

عالمی وبا کووڈ   کے اثرات پر بات کرتے ہوئے، بھارتی وزیر ماحولیات نے کہا کہ اس نے گلوبل وارمنگ سے لڑنے کے چیلنج کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے کیونکہ معاشی دباؤ نے پوری دنیا میں آب وہوا سے متعلق  کارروائی میں تاخیر پیدا کی ہے یا اسے  سست کیا ہے، لیکن ساتھ ہی آئی پی سی سی کی تھرڈ ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ  دنیا  اپنے باقی کاربن بجٹ کو تیز رفتاری سے ختم کررہی ہے اور ہمیں پیرس معاہدے کی درجہ حرارت کی حدود کے قریب دھکیل رہی ہے۔

سال 2019 سے سی او پی کی بھارت کی صدارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب یادو نے بتایا کہ سی او پی کی صدارت کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، بھارت نے 2030 تک 26 ملین ہیکٹر تباہ شدہ زمین کو بحال کرنے کے اپنے عزم میں اہم پیش رفت کی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ہمارے زمینی ڈگریڈیشن نیوٹریلٹی نشانے  پورے کرنے کے  لئے موجودہ پروگراموں کو  مضبوط کیا گیا ہے اور بڑے اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے  ملک بھر میں سوائل ہیلتھ کارڈ پروگرام  کے ذریعے اپنی مٹی کی صحت کی نگرانی میں اضافہ کیا ہے۔ ’’جناب یادو نے کہا’’2015 اور 2019 کے درمیان 229 ملین سے زیادہ سوائل ہیلتھ کارڈ کسانوں کو جاری کیے گئے ہیں اور اس پروگرام کی وجہ سے کیمیائی کھادوں کے استعمال میں 8-10 فیصد کی کمی آئی ہے اور پیداواری صلاحیت میں بھی 5-6 فیصد اضافہ ہوا ہے‘‘۔

اپنی بات مکمل کرتے ہوئے  جناب یادو نے امید ظاہر کی کہ تمام ممالک، اور سرکاری،  پرائیویٹ اور سول سوسائٹی کے کارکنان کے اجتماعی عزائم  کو عملی شکل میں تبدیل کر دیا جائے گا، جس سے زمینی انحطاط پر قابو پانے کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے وسائل میں نمایاں اضافہ ہو گا  اور انہوں نے اس کانفرنس کے مثبت نتائج میں تعاون کے لئے بھارت کی مسلسل حمایت اور تیاری کا یقین دلایا۔

نو سے 20 مئی 2022 کو کوٹ ڈی آئیور کے عابدجان میں اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کمبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (یو این سی سی ڈی) کی  کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی15) کا پندرہواں اجلاس، حکومتوں، نجی شعبے، سول سوسائٹی  اور دنیا بھر کے دیگر اہم متعلیقن کو یکجا کرے گا  تاکہ  زمین کے مستقبل کے پائیدار انتظام میں پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے اور زمین اور دیگر کلیدی پائیداری کے  مسائل کے درمیان  تعلق  پتہ لگایا جائے۔

خشک سالی، زمین کی بحالی، اور متعلقہ انیبلرز جیسے زمین کے حقوق، صنفی مساوات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا کانفرنس کے ایجنڈے میں سرفہرست آئٹمز میں شامل ہیں۔ سی او پی15 میں  یو این سی سی ڈی کی 197 پارٹیوں کے ذریعہ  اپنائے گئے فیصلوں سے  زمین کی بحالی اور خشک سالی سے مقابلے کی صلاحیت کے لیے پائیدار حل  تیار کئے جانے اور   زمین کے استعمال کو محفوظ بنانے پر بھرپور توجہ دیئے جانے کی توقع ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More