16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئندہ کچھ سالوں میں 56 نئے ہوائی اڈے کام کرنے لگیں گے: سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت اور شہری  ہوا بازی کےمرکزی وزیر جناب  سریش پربھو  نے آج نئی دہلی  میں جاری دو روزہ  عالمی لاجسٹک یعنی ضروری سازوسامان سے متعلق   چوٹی کانفرنس  میں کہا کہ آئندہ  کچھ سالوں میں 56 نئے  ہوائی اڈے  کام کرنے لگیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہندستان  جیسے ملکوں کے لئے موثر لاجسٹک  (ضروری سازوسامان) کی کافی  اہمیت ہے  تاکہ  تجارت  کو فروغ دیا جاسکے  اور گھریلو کے ساتھ ساتھ  عالمی   معیشت  دونوں   کے ساتھ   زیادہ  اور تیزی   کے ساتھ  رابطے کو آسان  بنایاجاسکے۔

وزیر موصوف نے مزید  کہا کہ تمام   شراکت  داروں کو یکجا کرکے وہ  صحیح  پلیٹ فارم تیار کرسکیں گے جس سے لاجسٹک اور کنکٹی ویٹی کو بہتر بنایا جاسکے گا جو بین  ریاستی  اور بین الاقوامی   تجارت  کو فروغ  دینے کے لئے اہم ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ضروری  سازوسامان کی ہندستانی صنعت کے 20-2019  میں تقریباً  215  ارب ڈالر تک رہنے کا اندازہ ہے اس میں سالانہ   10 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوگا ۔ گزشتہ  ایک دہائی  میں ریلویز  سڑکوں ، شاہراہوں ، آبی گذر گاہوں ، ہوا بازی، بندرگاہوں اور ساحلی  جہاز رانی  میں خاطر خواہ بہتری  آئی ہے   اور ہندستان نے ضروری  سازوسامان  کی کارکردگی  کے عدد اشاریے  میں اپنی درجہ بندی میں سدھار کیا ہے ۔  یہ   درجہ بندی  عالمی بنک نے تیار کی ہے  ضروری سازوسامان  کی خدمات میں اضافے  کو برقرار رکھتے ہوئے  یہ ضروری ہے کہ ایک ضروری سازوسامان کا بنیادی ڈھانچہ، خدمات اور ٹرانسپورٹ کے مختلف  طریقہ کار کے لئے لگاتار اپروچ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا  ان معاملات  پر بہتر مفاہمت کو فروغ دینے اور بیداری  پیدا کرنے کے لئے کامرس و صنعت  کی وزارت  میں کامرس کا محکمہ   فکی  اور عالمی بینک  گروپ کے اشتراک سے 5 اور 6 اپریل  کو ایک چوٹی کانفرنس  کا اہتمام کررہا ہے  ۔ یہ چوٹی کانفرنس   عالمی ماہرین ، ماہرین تعلیم  ، سرکاری افسروں اور پرائیوٹ  سیکٹر اور صنعتی   نمائندوں کو مذکورہ  معاملات پر تبادلہ خیال کا ایک موقع فراہم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More