15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئندہ 25 برسوں میں گیس کی مانگ میں تین گُنا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرجناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کی مانگ کو پورا کرنے کےساتھ ساتھ درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے حکومت نے بہت سے اقدامات کئےہیں تاکہ بہت سی پالیسی اقدامات کے ذریعے گھریلو قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

برٹش پٹرولیم انرجی لُک 2018 کے مطابق ہندوستان کی قدرتی گیس کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور یہ 2040 تک تقریباً تین  گنا ہو جائے گی اورپروجیکٹیڈ توانائی کی کھپت  2040 تک 1 ہزار 921 ایم ٹی او ای  تک پہنچ جائے گی، کیونکہ ہندوستان  2040 تک عالمی توانائی کیلئے سب سے بڑی  پید ا واروالی  مارکیٹ ہو گی۔ حکومت ہند کی جانب سے و اقدامات کئے گئے ہیں، وہ حسب ذیل   ہیں۔

  • مارجینل فیلڈ پالیسی-ڈسکورڈ اسمال فیلڈ پالیسی۔
  • یونیفارم لائسنسنگ پالیسی۔ہائڈرو کاربن ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی۔
  • چھوٹے اور منجھولے سائز کے دریافت کئے گئے فیلڈس کے  توسیع کی گرانٹس کیلئے پالیسی۔
  • کول بیڈ میتھنے کیلئے مارکیٹنگ اور پرائسنگ فریڈم کی  پالیسی۔
  • حکومت نے مشکل علاقوں سے گیس نکالنے کیلئے پرائسنگ ، فریڈم سمیت مارکیٹنگ کی منظوری دی۔
  • دریافت کئے گئے چھوٹے فیلڈ بڈنگ راؤنڈ کے ساتھ ساتھ انڈر ہائڈرو ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی کے تحت  مارکیٹنگ فریڈم بھی فراہم کی گئ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More