17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آئی ٹی ایف-2017 میں اسٹیل کی وزارت کے پویلین کو خصوصی توصیفی سرٹیفکیٹ

Urdu News

نئی دہلی، آج یہاں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2017 کی اختتامی تقریب میں اسٹیل کی وزارت کے پویلین کو تجارتی میلے 2017 کے لئے خصوصی توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ پویلین، جس میں اسٹیل کی وزارت کے بینر کے تحت تمام سرکاری سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کی بڑی اسٹیل کمپنیوں نے مشترکہ طور پر شرکت کی تھی، آئی آئی ٹی ایف 2017 کے موضوع ’’اسٹارٹ اپ اندیا: اسٹینڈاپ انڈیا‘‘ پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اسٹیل کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ روچیکا گوویل اور سیل کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب آر کے سنگھل نے کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

اس سال آئی آئی ٹی ایف میں اسٹیل کی وزارت کی طرف سے ایک نیا قدم ’’میرا لو اسٹیل آئیڈیا‘‘ چیلنج کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد اسٹیل پر مبنی نئے کاروباری نظریات کو مدعو کرکے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈاپ انڈیا کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس نظریے کو حقیقت میں بدلنے کیلئے یکمشت مالی امداد کی پیش کش کرنا تھا۔

دلچسپی رکھنے والے شرکاء اپنے اپنے آئیڈیا یا نظریات 15 دسمبر 2017 تک پورٹل: www.mygov.in کولاگ ان کرکے داخل کرسکتے ہیں۔ اسٹیل سے متعلق اختراعات، نئی مصنوعات کی کاروبار کے لئے تیاری سے متعلق طریقہ کار، یا سروس یا دانشورانہ املاک سے متعلق تین بہترین نظریات کے لئے کل 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے جسے پانچ لاکھ روپے، تین لاکھ روپے اور دو لاکھ روپے کے تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا: اسٹینڈ اپ انڈیا حکومت کے اقتصادی ترقی کے اقدامات کا اہم حصہ ہیں اور یہ آئی آئی ٹی ایف 2017 کا موضوع بھی ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں صنعت کاری اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

آئی آئی ٹی ایف 2017 میں  اسٹیل کی وزارت کے پویلین میں مختلف پیمانوں پر نئی صنعتیں شروع کرنے کے لئے اسٹیل کی صنعت کے براہ راست اور بلواسطہ مواقع کی نمائش کی گئی تھی۔ پویلین کو زیادہ دلکش بنانے کے لئے میک ان انڈیا کی علامت شیر کا ایک اسٹیل کا مجسمہ بھی لگایا گیا تھا۔ آنے والوں کے لئے اسٹیل کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے دلچسپی لی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More