نئی دہلی، 10/ جنوری، وجے گوئل کے بیان حسب ذیل ہیں:میں نے میڈیا کی رپورٹس دیکھی ہیں کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن(آئی او اے) نے جناب سریش کلماڈی اور جناب اجے سنگھ چوٹالہ کے آئی او اے تاحیات صدور کی حیثیت سے تقرر کو منسوخ کردیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آئی او اے نے اپنے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے، جو ملک میں کھیلوں کی حکمرانی کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔ اپنے سابقہ فیصلے کو بدلتے ہوئے آئی او اے نے اپنی خود کی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، جس کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ذریعے منظوری دی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں ہم نے ہندوستان کو ایک کھیل والا ملک بنائے ہیں۔ آئی او اے کے ساتھ شراکت داری کرنے کے منتظر ہیں۔