17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی ایس ایس 2030 سے پہلے یکساں توانائی تک رسائی کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک وسیلہ کی طرح کام کرسکے گا: جناب پیوش گوئل

2030 तक सार्वभौमिक ऊर्जा पहुंच लक्ष्य को हासिल करने में आईएसए एक प्रभावी माध्यम के रूप में भूमिका निभा सकता है”: श्री पीयूष गोयल
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،بجلیْ کوئلہْ کانکنی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) بجلی کے تحفظ کے سبق کو پھیلانے کیلئے یکساں توانائی تک رسائی کے ہدف کو حاصل کرنے میں ایک وسیلے کی طرح کام کرسکے گا، جو 2030 سے پہلے ایس ڈی جی میں یکساں توانائی تک رسائی کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرسکے گا۔ وزیر موصوف ’’شمسی توانائی اتحاد پر ہند-فرانس کے ذریعہ قائم شمسی منی گرڈز کی پیمائش‘‘ نظام کے نصب کرنے کے سلسلے میں افریکن ڈیولپمنٹ بینک (آئی اے ڈی ایف بی) کے سالانہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے اپنے خطاب میں ہند-افریقہ کے گہرے تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قابل تجدید توانائی کے شعبے انرجی پارکوں کے ذریعہ بجلی کی کم کھپت اور اختراعی اقتصادی ماڈل، کم خطرات اور بڑے پیمانے کے شمسی پروجیکٹس کے قیام جیسے اپنے تجربات کی پیشکش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے شمسی شرح میں یکساں گرڈ کے ہدف حاصل کرلیا ہے۔

جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ اسکیلنگ سولر منی گرڈز ایک کے بد ایک آئی ایس اے کے تمام مقاصد پر کام کریں گے اور اس کے علاوہ پہلے سے موجود دط پروگراموں یعنی زرعی استعمال کیلئے اسکیلنگ سولز ایپلی کیشنز اور افورڈیبل فائنانس ایٹ اسکیل جن کا آغاز 22 اپریل 2016 کو کیا گیا تھا، پر بھی کام کرے گا۔

اس تقریب کا مقصد آئی ایس اے رکن ریاستوں میں غیر معتبریا گرڈ کے بغیر علاقوں کے ساتھ شناخت شدہ علاقوں میں توانائی یا بجلی کی ضروریات؍ مطالبے کا بندوبست کرنا ہے۔ اس کے علاوہ جزائر رکن ممالک ؍ ریاستوں میں جہاں بے پناہ شمسی توانائی ہے بجلی کا بندوبست کرنا ہے۔ ایسے رکن شرکاء ممالک یکساں توانائی تک رسائی کیلئے دستیاب جلسوں سے مستفید ہوسکتے ہیں اور وقت مقررہ میں شمسی توانائی کے استعمال کیلئے اسمارٹ خصوصیات والی منی، مائیکر اور نینو گرڈز کے تعارف اور فروغ کے ذریعہ بجلی کی لاگت اور شرح کو کم کرسکتے ہیں۔

کومروس جمہوریہ کے نائب صدر جناب احمد سعید حسینی ڈی جعفر نے اپنے خطاب میں آئی ایس اے پہل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ افریقہ شمسی توانائی سے مالا مال ملک ؍ خطہ ہے اور شمسی توانائی میں اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

بین الاقوامی شمسی اتحاد ایک مشترکہ پہل ہے جس کا آغاز ہندوستان کے وزیراعظم اور فرانس کے صدر نے 30 نومبر 2015 کو پیرس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی موجودگی میں سی او پی 21 کے موقع پر کیا تھا۔آئی ایس اے کا اہم مقصد، 2030 تک شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینا اور بجلی کی پیداوار میں ٹیکنالوجی اور موبلائزیشن کی لاگت کو کم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کوشش کرنا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More