16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس سنینا نے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک اور کھیپ پکڑی

Urdu News

نئی دلّی ، جنوبی بحری کمانڈ کے کوچی میں تعینات ا نڈین نیول شپ ( آئی این ایس ) سنینا ایک آف شور پٹرول ویسل ( او پی وی ) نے وزٹ ،بورڈ ، سرچ اینڈ سیزیر ( وی بی ایس ایس )کے اپنے مشن پر تعیناتی کے دوران افریقہ کے صومالیہ کے ساحل پر تقریباُ 20 بحری میل کے فاصلے پر ایک مشتبہ ماہی گیری جہاز دیکھا ۔ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں اے کے ۔ 47 رائفل اور 471 راؤنڈ گولہ بارود سمیت ناجائز ہتھیار پکڑے ۔ جہاز کے عملے کے ذریعہ ہتھیاروں اور گولہ بارود ضبط کئے جانے کے بعد کے بعد ماہی گیر جہاز کو آگے بڑھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
آئی این ایس سنینا کو خلیج عدن میں 06 اکتوبر ، 2018 کو قزاقی مخالف نگرانی کے لئے تعینات کیا گیا تھا ۔اس سے قبل بھی اس نے 09 اکتوبر اور 07 دسمبر ، 2018 کو ایک تلاش آپریشن کے دوران چھ اے کے 47 رائفل اور ایک لائٹ مشین گن پکڑی تھیں ۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے یہ نگرانی بھارت کی جانب سے سمندری تحفظ کے عہد بستگی کے ساتھ بحر ہند کے خطے میں بین الاقوامی ملاحوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔
خلیج عدن ؍ صومالیہ کے مشرقی ساحل پر قزاقی کی روک تھام کے لئے یونائٹیڈ نیشنز سیکورٹی کونسل ریزولیشن ( یو این ایس سی آر ) 2383 ( 2017)کی جانب سے متعدد ملک بھارت ، چین ، ریاستہائے متحدہ روس ، پاکستان اور یوروپی یونین اقوام اس خطے میں کارروائیوں کے لئے مجاز ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More