نئی دہلی، ریل کے ڈبلوں کے ڈیزائن میں اختراع اور نئے پن کے اپنے منصوبے کے حصے کے طور پر، اب آئی سی ایف (انٹیگرل کوچ فیکٹری وزارت ریلویز کے تحت ایک پیداواری اکائی) نے ایل اے سی سی این (ایل ایچ بی 3 ٹائر اے سی) کوچ کا نیا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ اس کوچ میں عمودی ستونوں پر اضافی شیشوں کے ساتھ لگاتار لمبی کھڑکی فراہم کی گئی ہے۔ یہ مسلسل کھڑکیان باہر سے ایئر کنڈیشنڈ کوچ کو بہت خوبصورت اور خوشنما روپ دیں گی۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اے سی کوچوں میں مرحلہ وار تبدیلیاں لائی جائیں گی اور سبھی اے سی کوچوں میں ایسی ہی مسلسل کھڑکیاں لگائی جائیں گی۔
آئی سی ایف کے ذریعہ بنائے جانے والے موجودہ ایل ایچ بی کوچوں میں 1100 ایم ایم (ایل)x 680 ایم ایم (ایچ) کی اسپلٹ ونڈو فراہم کراتی ہے۔ تاہم اے سی کوچوں کے اندرونی ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ان کی دیکھ ریکھ پہلے جیسے ہی ہوگی۔