28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آبی وسائل کی وزارت کے پویلین کو آئی آئی ٹی ایف میں 2017 میں سونے کا تمغہ ملا

Urdu News

نئی دہلی۔ومبر؛ آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی صفائی ستھرائی سے متعلق کی وزارت کے پویلین کو وزارت/ محکموں کے زمرے میں سونے کا تمغہ دیا گیا ہے۔ یہ تمغہ نئی دلی کے بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے 2017 کے اختتام پر دیا گیا۔ یہ تمغہ پویلین کی بہترین نمائش پر دیا گیا ہے۔ پویلین کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آئے ، جن میں طلبا اور نوجوان بھی شامل ہیں۔ ان لوگوں نے پویلین کی نمائش میں کافی زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا۔ آنے والوں کے لیے بہت سے مقابلہ سوالات کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پانی کے تحفظ ، ڈرپ سینچائی، دریاؤں کو آپس میں جوڑنے سمیت پانی کے مختلف ذرائع سے متعلق معاملات کے بارے میں لوگوں میں بیداری لانا تھا۔

آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی صفائی ستھرائی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب اکھل کمار نے کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سی آر چودھری سے سونے کا یہ تمغہ حاصل کیا۔ یہ تمغہ نئی دلی میں کل دیا گیا۔

صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے پویلین کو پی ایس یو/ ای پی سی / کوموڈیٹی بورڈس ، بینک اور دیگر سرکاری محکموں/ تنظیموں کے زمرے میں میں ستائشی سرٹیفکٹ دیا گیا۔پویلین کو  یہ سرٹیفکٹ بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے 2017 میں مہارت کے ساتھ نمائش  کے لئے دیا گیا۔ صاف ستھری گنگا کے قومی مشن میں ایکژیکیٹو ڈائرکٹر (ٹیکنیکل) جناب ڈی پی ماتھریا نے  یہ سرٹیفکٹ نئی دلی میں منعقدہ کل ایک تقریب میں کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سی آر چودھری سے حاصل  کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More