17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آبی پودوں اور مچھلیوں کی پرورش میں اینٹی بایوٹکس کے استعمال سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، مویشی پالن ، ڈیری اور ماہی گیری کے محکمہ ( ڈی اے ڈی ایف ) کے سکریٹری جناب دیوندر چودھری نے ہندوستانی آبی زندگی ، بالخصوص جھنگوں کی کاشت اور پرورش گاہوں میں اینٹی بایوٹکس کے استعمال سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے ساحلی ریاستوں ، قومی ماہی پروری ترقیاتی بورڈ ( این ایف ڈی بی ) ، بر آمدات کے معائنہ سے متعلق کونسل ( ای آئی سی ) ، سمندری پیداوار کی بر آمدات کے لئے ترقیاتی اتھارٹی ( ایم پی ای ڈی اے ) ، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بریکش واٹر ایکوا کلچر ( سی آئی بی اے ) اور دیگر شراکت داروں بشمول سی فوڈ ایکسپورٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا ( ایس ای اے آئی ) ، آل انڈیا شرمپ ہیچریز ایسوسی ایشن ( اے آئی ایس ایچ اے ) ، سوسائٹی آف ایکوا کلچر پروفیشنلز ( ایس اے پی ) ، پران فارمرز فیڈریشنز ، کمپاؤنڈ لائیو اسٹاک فیڈ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( سی ایل ایف ایم اے ) اور ماہی پروری کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان سے بر آمد شدہ جھینگوں میں اینٹی بایو ٹکس مثلاً نٹرو فورن اور کلوریم فینکول پائے جانے کے بعد اور اکتوبر ، 2016 ء سے یوروپی یونین کے ذریعہ کثیر معائنے کے بعد یہ میٹنگ کی گئی ہے ۔

ہندوستان نے 17-2016 ء میں 11,34,948 میٹرک ٹن سمندری غذائی اشیاء بر آمد کی ہے ، جس کی قیمت اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ یعنی 5.78 بلین امریکی ڈالر ( 37,870.90 کروڑ روپئے ) ہے ، جب کہ پچھلے سال کے دوران 9,45,892 ملین ٹن سمندری غذائی اشیاء کو بر آمد کیا گیا تھا اور جس کی قیمت 4.69 بلین ڈالر تھی ۔ بر آمدات کی کل مقدار میں برف میں رکھے گئے جھینگوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ۔ کل بر آمدات میں اس کا تعاون 38.28 فی صد رہا ۔ اسی طرح سمندری غذائی اشیاء سے ہونے والی امریکی ڈالر میں کل آمدنی میں اس کا تعاون 64.50 فی صد رہا ۔ پچھلے سال کے مقابلے مقدار کے لحاظ سے 16.21 فی صد کا اضافہ اور امریکی ڈالر میں آمدنی کے لحاظ سے 20.33 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ اس دوران یوروپی یونین کی جانب سے ہندوستانی سمندری غذائی اشیاء کی مانگ میں کافی اضافہ ہو اہے ، جب کہ امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیا بڑے درآمد کار بنے ہوئے ہیں ۔
17-2016 ء کے دوران 4,34,484 میٹرک ٹن صرف جھینگا بر آمد کیا گیا ، جس کی قیمت 3726.36 ملین امریکی ڈالر ہے ۔ برف میں رکھے گئے جھینگوں کا سب سے بڑا در آمد کرنے والا ملک امریکہ رہا ۔ امریکہ میں 165827 میٹرک ٹن جھینگا در آمد کیا گیا ۔ اس کے بعد یوروپی یونین کے ذریعہ 77178 میٹرک ٹن جھینگا در آمد کیا گیا ۔ اس کے بعد جنوب مشرقی ایشیا ( 105763 میٹرک ٹن ) ، جاپان ( 31284 میٹرک ٹن ) ، مشرق وسطیٰ ( 19554 میٹرک ٹن ) ، چین ( 7818 میٹرک ٹن ) اور دیگر ممالک ( 27063 میٹرک ٹن ) جھینگا در آمد کرنے والے ممالک رہے ۔

اس میٹنگ میں شراکت داروں کی تشویشات اور اس مسئلے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ پیچدہ ہے اور اس کو مرکزی و ریاستی تنفیذی ایجنسیوں کے ذریعہ حل کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More