21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آج کا نیا بھارت کھلاڑیوں پر تمغے حاصل کرنے کے لئے دباؤ نہیں ڈالتا بلکہ ان سے بہترین کارکردگی کی توقع کرتا ہے: پی ایم

Urdu News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  ٹوکیو – 2020  پیرا لمپک  گیمس کے لئے بھارت کے معذور کھلاڑیوں کے دستے ، ان کے اہل خانہ ، سرپرستوں اور  معذور کھلاڑیوں کے کوچ حضرات کے ساتھ  گفتتگو کی۔ اس موقع پر  نوجوانوں کے امور اور  کھیل  کود کے مرکزی وزیر ، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے  معذور کھلاڑیوں کی  ، ان کی خود اعتمادی اور  قوت ارادی  کی ستائش کی۔ انہوں نے پیرالمپک کھیلوں میں اب تک کے سب سے بڑے دستے کے لئے ان کی سخت محنت کو  سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معذور کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد پوری امید ہے کہ بھارت  ٹوکیو – 2020 پیرالمپک گیمس میں بھی ایک نئی تاریخ  رقم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  آج کا نیا بھارت  کھلاڑیوں پر  تمغوں کے لئے دباؤ نہیں ڈالتا بلکہ یہ امید کرتا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ حالیہ اولمپکس کھیلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ملک  پوری طرح کھلاڑیوں کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہے، چاہے وہ جیتیں   یا ہاریں۔

وزیراعظم  نے میدان میں  جسمانی قوت  کے ساتھ ساتھ ذہنی قوت  کی اہمیت پر بھی بات کی۔ انہوں نے  معذور کھلاڑیوں کی مختلف  حالات سے نمٹنے اور  آگے بڑھنے کے لئے ان کی ستائش کی۔ نئے مقام، نئے لوگوں اور بین الاقوامی  سیٹنگ  سے آشنا ہونے کی کمی  جیسے  مسائل  کو ذہن میں رکھتے  ہوئے دستے میں شامل کھلاڑیوں  کے لئے کھیلوں  کی نفسیات  پر ورکشاپ اور سیمینار کے ذریعے  تین اجلاس  منعقد کئے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے گاؤں اور دور دراز کے علاقے صلاحیت سے پر  ہیں اور  معذور کھلاڑیوں کا یہ دستہ  اس کی  ایک جیتی جاگتی مثال  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں اپنے نوجوانوں کے بارے میں سوچنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ انہیں تمام وسائل اور سہولیات حاصل ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے ایسے  نوجوان  کھلاڑی ہیں جن میں  تمغہ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک  آج ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور  دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ  مقامی  اہلیت  کے اعتراف کے لئے  360  کھیلو انڈیا سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ جلد ہی ان کی تعداد کو  بڑھا کر  ایک ہزار کر دیا جائے گا۔ سازو سامان، میدان  اور دیگر وسائل اور بنیادی ڈھانچہ  کھلاڑیوں کو  فراہم کیا جا رہا ہے۔ ملک  کھلاڑیوں کی کھلے دل سے مدد کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا  کہ  ملک  ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ذریعے ضروری  سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے اسرار کیا کہ  اعلیٰ ترین  مقام پر پہنچنے کے لئے ہمیں  اس خوف سے نجات پانی ہوگی جس  نے  پرانی نسل  کے دلوں پر قبضہ کر رکھا تھا اور  وہ اس خدشہ میں رہتے تھے کہ اگر  کسی بچے کو کھیلوں میں دلچسپی ہے تو اس کا صرف ایک دو کھیلوں کو چھوڑ کر باقی کسی کھیل میں کیریئر نہیں ہے۔ اس عدم سکیورٹی کو  ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے  زور دے کر کہا کہ  ہمیں  بھارت میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اپنے طریقہ کار اور نظام  کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  نئے کھیل بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے ساتھ نئی شناخت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے  منی پور کے  امپھال میں  اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام ،  نئی تعلیمی پالیسی میں  کھیلوں کی حیثیت  اور  کھیلو انڈیا تحریک  کا اس سلسلے میں اہم اقدامات کے طور پر ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ انہوں نے  اس بات  کے قطع نظر کہ وہ  کس کھیل کی نمائندگی کرتے ہیں،  ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو  مستحکم کیا ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ آپ کسی بھی ریاست  یا خطے سے تعلق رکھتے ہوں، آپ کوئی بھی  زبان بولتے ہوں، ان سب سے بالاتر آج آپ  ایک ٹیم انڈیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ ہمارے سماج کی ہر سطح پر  سرایت کر جانا چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اس سے پہلے دیوانگ جنوں  کو  سہولت دینے کو  فلاحی اقدام سمجھا جاتا تھا، لیکن آج  ملک اس کام کو  اپنی ذمہ داری کے طورپر انجام دے رہا ہے۔ یہی  وجہ ہے  کہ پارلیمنٹ نے  دیوانگ جن کو  جامع سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر معذوری سے متاثرہ افراد  کے حقوق  کا قانون منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوگمیہ بھارت مہم  اس نئی  سوچ کی سب سے بڑی مثال ہے۔ آج  سینکڑوں  سرکاری عمارتیں ، ریلوے اسٹیشن،  ٹرین کے ڈبے،  ملکی  ہوائی اڈے، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو  دیوانگ دوست بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے آخر میں کہا کہ  بھارتی اشارتی زبان کی معیاری ڈکشنری،  این سی ای آر ٹی کا اشا رتی زبان میں ترجمہ جیسی کوششیں پورے ملک میں  بہت سے با صلاحیت افراد  کی زندگی  میں تبدیلی لارہی ہیں اور ان میں اعتماد پیدا کر رہی ہیں۔

9 کھیلوں میں  شرکت کے لئے 54  معذور کھلاڑی  ملک کی نمائندگی کے لئے ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ پیرالمپک گیمس میں یہ  بھارت کا  اب تک کا سب سے بڑا دستہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More