17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آدھار نمبر اور پین نمبر یا فارم 60 جمع کرانے کی تاریخ 31 مارچ تک آگے بڑھا دی گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، موصول ہونے والی مختلف عرضداشتوں اور بینکوں سے موصولہ اطلاعات ر غور کرنے کے بعد گاہک کے ذریعہ متعلقہ ادارے میں آدھار نمبر، پین نمبر یا فارم 60 جمع کرانے کی آخری تاریخ آگے بڑھا کر گاہک کے ذریعہ متعلقہ ادارے کے ساتھ کھاتے پر مبنی تعلق شروع کئے جانے سے 6 ماہ یا 31 مارچ 2018 کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضروری نوٹی فکیشن جاری کیاگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ کی روک تھام  (ریکارڈ کا رکھ رکھاؤ) دوسری ترمیم قوانین 2017 کے ضابطے جو کہ غیر معمولی گزٹ گزٹ آف  انڈیا، 538(ای)بتاریخ یکم جون 2017 میں شائع کئے گئے تھے، میں کہاگیا تھا کہ

  • آدھار کیلئے اندراج اور پین نمبر حاصل کرنے کا اہل گاہک اگر متعلقہ ادارے کے ساتھ کھاتے پر مبنی تعلق شروع کرتے وقت آدھار نمبر اور پین نمبر جمع نہیں کرائے گا، تو وہ کھاتے پر مبنی تعلق شروع کرنے کی تاریخ سے چھ ماہ کی مدت کے دوران آدھار نمبر اور پین نمبر جمع کرا سکتا ہے۔ اگر اس نوٹیفکیشن کی تاریخ سے قبل گاہک کا رپورٹنگ ادارے کے ساتھ کھاتے پر مبنی تعلق پہلے سے ہی ہے، تو وہ 31دسمبر 2017 تک آدھار نمبر اور پین نمبر جمع کرا سکتا ہے۔
  • اگر مذکورہ 6 ماہ کی مدت کے اندر گاہک آدھار نمبر اور پین نمبر جمع کرانے میں ناکام رہےگا، تو گاہک کے ذریعے آدھار نمبر اور پین نمبر جمع کرائے جانے تک کیلئے کھاتہ کام نہیں کرےگا۔ اگراس نوٹیفکیشن کی تاریخ سے پہلے گاہک کا رپورٹنگ ادارے کے ساتھ پہلے ہی سے کھاتے پر مبنی تعلق ہے اور وہ 31دسمبر 2017 تک آدھار نمبر اور پین نمبر جمع کرانے میں ناکام رہےگا، تو یہ کھاتہ اس وقت تک کیلئے بند کر دیا جائےگا، جب تک کہ گاہک آدھار نمبر اور پین نمبر جمع نہ کرا دے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More