14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آذربائیجان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کا پیغام

अजरबैजान के गणतंत्र दिवस की पूर्व संध्या पर भारतीय राष्ट्रपति का संदेश
Urdu News

نئی دہلی۔27/مئی۔ صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے آذربائیجان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وہاں کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کی ہے۔

آذربائیجان کے صدر جناب الہام علییف کو بھیجے اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ ’’حکومت ہند اور یہاں کے شہریوں کی جانب سے میں آپ کو اور آذربائیجان کے لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بات واقعی بے حد اطمینان باعث ہے کہ ہندوستان اور آذربائیجان کے درمیان طویل مدتی دوستانہ تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط اور گہرے ہوئے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ باہمی رشتوں کو مزید فروغ دینے کے لئے ہماری كوششیں دوسرے علاقوں میں بھی ہماری شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گی۔

میں اس موقع پر بڑے احترام کے ساتھ آپ کی صحت اور کامیابی نیز آذربائیجان کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کا متمنی ہوں۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More