نئی دہلی،؍جون ، فوج کےسربراہ نے آج آرمی سُپر-40کو چنگ مہم کے طلباء سے ملاقات کی اور ان کی ستائش کی، جو مقامی بچوں کو تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ انجینئرنگ داخلہ امتحان میں بیٹھ سکیں۔ انجینئرنگ داخلہ امتحان کیلئے جموں و کشمیر کےنواجوانوں کی کوچنگ کیلئے آرمیزسُپر-40 پہل نے اس وقت تمام سابقہ ریکارڈس توڑدیئے، جب ریاست کے 26لڑکوں اور لڑکیوں نے آئی آئی ٹی-جے ای ای اصل امتحان 2017 پاس کیا۔ 9 طلبا نے کامیابی کےساتھ آئی آئی ٹی ایڈوانس امتحان کوالیفائی کیا ہے، جس کے نتیجےکااعلان 11جون کو کیاگیا ہے۔
اس امتحان کیلئے کوچنگ کا اہتمام فوج، اس کے تربیتی ساجھےدار، سماجی ذمہ داری اور سیکھنےکےسینٹر، سی ایس آر ایل اور پیٹرونیٹ ایل این جی کے ذریعے سری نگر میں کیاجاتا ہے۔ یہ پہلا بیچ بھی ہے، جس میں کشمیر وادی کے پانچ لڑکوں کو کوچنگ دی گئی، جن میں سے دو نے جے ای ای اصل امتحان کوالیفائی کیا ہے۔