نئی دہلی، آج یہاں کالج آف نرسنگ میں بی ایس سی نرسنگ کے طلبا کا پہلا بیچ شروع کئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر نئے کمیشن کئے جانے والے نرسنگ افسروں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کے طور پر کمانڈنٹ آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) دلی چھاؤنی لیفٹننٹ جنرل یو کے شرما نے اپیل کی کہ وہ ملٹری نرسنگ سروس کے اخلاقیات کو فروغ دیں اور صلاحیت اور جوش و جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کریں۔نئے لیفٹننٹز کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ خود سپردگی اور رحم دلی کے ساتھ پورے جوش و جذبے سے بیمار فوجیوں کی دیکھ بھال کرنے اور میڈیسن اور نرسنگ کے شعبے میں نئے واقعات سے باخبر رہیں۔ لیفٹننٹ جنرل یو کے شرما نے نئے کمیشن کئے گئے نرسنگ افسروں اور ان پر فخر کرنے والے والدین کو مبارکباد بھی دی۔ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس میجر جنرل انا کٹّی بابو نے نئے کمیشن کئے گئے نرسنگ افسروں کے سامنے ایک موثر تقریر کی۔
پرنسپل میٹرن آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) میجر جنرل کاجل چکرورتی نے معززین کا استقبال کیا اور کالج آف نرسنگ کی پرنسپل ارنیتا دیورانی نے بیچ رپورٹ پڑھی۔اس تقریب کے دوران 30نوجوان نرسنگ طلبا کو ملٹری نرسنگ سروسز میں لیفٹننٹ کے طور پر کمیشن کیا گیا اور انہیں مسلح دستوں کے مختلف اسپتالوں میں تعینات کیا گیا۔ لیفٹننٹ ارونیما جی پی اور لیفٹننٹ دکسینا او اے کو بیچ میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے کے لئے کمانڈنٹ سلور میڈل سے نوازا گیا۔ بیسٹ آل راؤنڈ اسٹوڈنٹ ٹرافی لیفٹنٹ ارونانیما جی پی کو ملی اور لیفٹنٹ لتا کماری کو بیسٹ کلینیکل نرس قرار دیا گیا۔