16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آروگیہ سیتو نے لوگوں ، کاروبار اور معیشت کو معمول پر لانے میں مدد کرنے کے لئے ایک نئی ’ اوپن اے پی آئی سروس‘ کا آغاز کیا

Urdu News

ہمیں کووڈ۔19 کے ساتھ رہنے کے لئے قدم آگے بڑھاتے دیکھ کر آروگیہ سیتو ٹیم نے ایک نئے اختراعی فیچر پر کام کیا ہے جسے ’ اوپن اے پی آئی سروس‘ کہا جاتا ہے۔ تحفظ کا دھیان رکھتے ہوئے کاروباروں اور معیشت کو کام کاج شروع کرنے میں مدد کرنے کے لئے اوپن اے پی آئی سروس تنظیموں کو آروگیہ سیتو کی صورت حال کی جانچ کرنے اور اس کے ہوم فیچر کے ذریعہ اسے اپنے مختلف کاموں سے جوڑنے میں اہل بناتی ہے۔ آروگیہ سیتو کی اوپن اے پی آئی سروس کووڈ۔ انیس انفیکشن کے ڈر، جوکھم سے نمٹنے اور لوگوں، کاروباروں اور معیشت کو معمول پر لانے میں مدد کرتی ہے۔

آروگیہ سیتو 2 اپریل 2020 کو شروع ہونے کے بعد سے ہی کوویڈ 19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو طاقت دے رہی ہے۔ اب آروگیہ سیتو 15 کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی رابطہ کا پتہ لگانے والی ایپ بن کر ابھری ہے۔ لوگوں کی بھاری حمایت سے آروگیہ سیتو نے کووڈ۔ 19 میں کمی لانے اور روک تھام سے متعلق فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور حکومت کی کوششوں میں مدد فراہم کی ہے۔ 6.6 ملین سے زیادہ بلوٹوتھ رابطوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ٹیسٹ کرائے گئے لوگوں میں کووڈ مثبت کی فیصد تقریبا 27 فیصد ہے۔ اس طرح آروگیہ سیتو پر مبنی بلوٹوتھ رابطے کا سراغ لگانا اور جانچ بہت موثر اور اثر انگیز ہے۔ اسی طرح ، بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی احتیاط اور گھر میں کوارنٹین رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے اور انفیکشن کا جلد پتہ لگانے میں مدد ملی ہے۔ اس سے یہ یقینی ہو سکا ہے کہ ہندوستان میں اموات کی شرح سب سے کم ہے۔ ذیلی پن کوڈ سطحوں پر ابھرتے ہاٹ اسپاٹ کی پیشین گوئی کرنے کے لئے لوکیشن ڈیٹا اور آروگیہ سیتو انالیٹکس کا استعمال کرنے والا آروگیہ سیتو اتہاس انٹرفیس صحت حکام اور انتظامیہ کو ضروری احتیاطی قدم اٹھانے میں مدد کرنے میں بہت موثر رہا ہے۔

اپنے آغاز کے بعد سے ہی آروگیہ سیتو نے مسلسل اختراع کئے اور ای۔ پاس انٹیگریشن، کیو آر کوڈ اسکیننگ، کنبہ، جانکار لوگوں کے ساتھ صحت کی صورت حال کو ساجھا کرنے جیسی کئی سہولتیں شروع کیں جو آروگیہ سیتو کے موٹو۔ ’میں محفوظ، ہم محفوظ، بھارت محفوظ ‘ کے مطابق بھارت اور بھارت کے باشندوں کو محفوظ رکھنے میں بہت موثر رہے ہیں۔

اوپن اے پی آئی سروس

آروگیہ سیتو کی اوپن اے پی آئی سروس کا فائدہ وہ تنظیمیں اور کاروباری ادارے اٹھا سکتے ہیں جو پچاس سے زائد ملازمین کے ساتھ بھارت میں اندراج شدہ ہیں۔ وہ رئیل ٹائم میں آروگیہ سیتو ایپلی کیشن کا پتہ لگانے اور اپنے ملازمین یا آروگیہ سیتو کے دیگر صارفین جنہوں نے تنظیم کے ساتھ اپنی صحت کی صورت حال ساجھا کرنے کے لئے اپنی رضامندی دی ہے، کی صحت کی صورت حال جاننے کے لئے اوپن اے پی آئی سروس کا استعمال کر سکتی ہیں۔

اوپن ای پی آئی سروس کے لئے https://openapi.aarogyasetu.gov.inپر رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے۔

اوپن ای پی آئی سے متعلق تکنیکی سوالوں کوopenapi.aarogyasetu@gov.inپر بھیجا جا سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More