19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرٹ کو پھیلانے اور اسے فروغ دینے کے لئے 259 کروڑ روپے ثقافتی تنظیموں کو فراہم کئے گئے ہیں: ڈاکٹر مہیش شرما

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات  و جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت نے آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے مالی امداد کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت فنون لطیفہ کو پھیلانے اور اس کو مقبول بنانے کے لئے ثقافتی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔  اس اسکیم کے پانچ حصے ہیں جن میں ری پرٹوری گرانٹ، ثقافتی تنظیموں کو مالی امداد و ثقافتی تقریب اور پروڈکشن گرانٹ و ہمالیاؤں کی ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالی امداد اور بودھ تبت آرٹ کی ترقی کے لئے مالی امداد شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مذکورہ اسکیم کے تحت مذکورہ مقصد کے لئے بہت سی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

وہ تنظیمیں جنہیں مالی امداد حاصل ہوئی ہے وہ  سیمیناروں و نمائشوں، فیسٹولز جیسی ثقافتی سرگرمویں کو انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی وراثت کو فروغ دینے کے لئے یہ کافی اہم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2014 سے 2017 کے دوران آرٹ کو پھیلانے کے لئے ثقافتی تنظیموں کو 259 کروڑ روپے  تقسیم کئے گئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More