17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرڈیننس فیکٹریوں کی ہڑتال ختم

Urdu News

نئی دہلی، 14 اگست 2019 سے شروع ہونے والے مذاکرات کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ، ڈی ڈی پی  سکریٹری کی سربراہی میں گذشتہ روز اے آئی ڈی ای ایف،  آئی این ڈی ڈبلیو ایف ، بی پی ایم ایس اور سی ڈی آر اے کے عہدیداروں کا چوتھا اجلاس کل منعقد ہوا۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ حکومت او ایف  بی کی مجوزہ کارپوریٹ کاری کا جائزہ لے  رہی ہے، ڈی ڈی پی سکریٹری نے ملازمین یونینوں کی خدشات کو بغور سنا کہ او ایف بی کی مجوزہ کارپوریٹ کاری سے ملازمین کی تنخواہوں ، صحت کی سہولیات اور دیگر خدمات سے وابستہ مفادات کس طرح متاثر ہوں گی۔ملازمین یونینوں نے دوسرے امور کے  ساتھ یہ تجویز پیش کیا کہ موجودہ سطح پر مجوزہ یونٹ کے کاروبار میں اضافے کے لئے روڈ میپ تیار کرتے ہوئے ان کے خیالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد ، حکومت کو یہ سفارش کرنے پر اتفاق کیا گیا کہ ملازمین کے تحفظات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے ملازمین  یونینوں سے بات چیت کرنے کے مقصد سے  ایک اعلی سطحی حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ملازمین یونینوں نے جاری ہڑتال کو واپس لینے اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس کے ساتھ ہی ، ملازمین اب 26  اگست 2019 سے اپنے کام پر واپس آجائیں  گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More