17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرکائیوز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے بھارت اور پرتگال کے درمیان ایک تاریخی معاہدے پر دستخط

भारत और पुर्तगाल ने अभिलेखागार सहयोग को बढ़ावा देने के लिए एक ऐतिहासिक समझौते पर हस्ताक्षर किए
Urdu News

نئی دہلی،؍جون، بھارت کے نیشنل آرکائیوز اور جمہوریہ پرتگال کی ثقافت کی وزارت کے درمیان پرتگال کے لزبن میں آرکائیو ز کے شعبے میں تعاون کے ایک پروٹوکول پر 17 مئی 2017 کو دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کے تحت پہل کرتے ہوئے پرتگال کے قومی آرکائیوز ( ٹورے ڈی ٹومبو) نے بھارت کے نیشنل آرکائیو  زکو مانسون خط وکتابت، جسے پرتگال میں مانکوز ڈو رینو کے نام سے جانا جاتا ہے، 62 جلدوں  کی ڈیجیٹل نقلیں سونپیں ہیں۔

یہ جلدیں اصل    456 جلدوں  کا حصہ ہیں، جن میں 1568 سے 1914 تک کے دور کا احاطہ کیا گیا ہے اور جو گوا اسٹیٹ آرکائیوز کے ریکارڈ کلیکشن میں سب سے بڑا کلیکشن ہے۔ اس کلیکشن میں براہ راست لزبن سے گوا کیلئے خط وکتابت شامل ہے اور یہ ایشیا میں پرتگال کی حکمرانی میں توسیع کے مطالعے کیلئے اہم اور بنیادی وسیلہ ہے۔ اس میں پرتگالیوں کی اربوں اور یوروپی  تاجروں کے ساتھ دشمنی اور جنوبی ایشیا اور مغربی اور مشرقی ایشیا کے پڑوسی ملکوں کے بادشاہوں کے ساتھ پرتگال کے تعلقات کا بھی پتہ چلتاہے۔

 1977 میں یہ 62 جلدیں، جن میں 1605 سے 1651 تک کے عرصے سے متعلق 12 ہزار دستاویزات شامل ہیں، گوا سے لزبن بھیجی گئی تھیں۔ جنہیں بعد میں 1880 اور 1893 کے درمیان لزبن کی سائنس اکیڈمی کے ذریعے ڈاکومنٹوز ریمیٹی ڈوز دی انڈیا یعنی بھارت سے بھیجی گئی  دستاویزات  کے عنوان کے تحت چھاپا گیا تھا۔ اصل جلدیں اس وقت سے ہی لزبن کے پاس ہیں۔

240 سال کے وقفے کے بعد گوا اسٹیٹ آرکائیوز کے کلیکشن کی یہ ریکارڈ سیریز کو اس وقت مکمل کیا گیا جب 17 مئی 2017 کو  پرتگال کے ڈائریکٹر جنرل آف بکس، آرکائیوز اینڈ لایئبریریز ڈاکٹر سلویسترے ڈی المیدا لاسردا نے ایک تقریب میں بھارت کے آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل اور بھارتی حکومت کے سکریٹری جناب رگھوندر سنگھ کو، جو 15 سے 17 مئی تک ایک دو رکنی وفد کے ساتھ پرتگال کے دورے پر تھے، ان جلدوں کی ڈیجیٹل نقلیں سونپیں۔ اس تقریب میں پرتگال میں بھارت کی سفیر محترمہ کے نندنی سنگلے، پرتگال کی ثقافتی معاہدوں کے ڈویژن کی سربراہ محترمہ ٹیریسا آرٹل ہیرو فریرا بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے پرتگال میں آرکائیوز کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان قدیمی تعلقات کو زیادہ متحرک اور بامعنی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر بھارتی سفیر نے کہا کہ اس سال جنوری میں پرتگال کے وزیراعظم کے بھارت دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی سے لے کر تعلیم تک اور  شہری ہوابازی سے لے کر فٹبال تک مختلف شعبوں میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام کیلئے ثقافت ایک اہم شعبہ ہے کیونکہ دونوں کے درمیان ایک کی وراثت قائم ہے اور اس شعبے میں تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More