19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر ایم ایس اے کے تحت تعمیری کاموں میں تاخیر

Urdu News

نئی دلّی ،  وزیر مملکت ( فروغ انسانی وسائل ) جناب اپیندر کشواہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ راشٹریہ مادھیمک شکشا ابھیان ( آر ایم ایس اے ) کے پروجیکٹ نگرانی نظام کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ فراہم کرائی گئی اطلاعات کے مطابق 17-2016 ء تک منظور شدہ 12066 نئے سیکنڈری اسکولوں میں سے محض 1830 اسکولوں کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا ہے ۔ تمل ناڈو کے معاملے میں 17-2016 ء تک منظور شدہ 1115 نئے اسکولوں میں سے صرف 2 اسکولوں کی تعمیر کا کام ریاست کے ذریعہ اب تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔

سال 12-2011 ء سے 14-2013 ء تک آر ایم ایس اے کے تحت 4037 نئے سیکنڈری اسکول منظور کئے گئے تھے ، جن میں سے صرف 507 اسکولوں کی تعمیر کا کام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ اب تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔

آر ایم ایس اے کے تحت تمل ناڈو سمیت تمام 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے 12-2011 ء تک سول کاموں کے واسطے معیاری لاگت منظور ہوئی تھی ۔ اس کے بعد 14-2013 ء سے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے سول کاموں کے واسطے ریاستی فہرست شرح ( ایس ایس او آر ) یا سی پی ڈبلیو ڈی کی شرح ، جو بھی کم ہو ، منظور کی گئی تھی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More