نئی دہلی، راشٹریہ کیمکلز اور فرٹیلائزرس وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای، قومی کیمکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (آر سی ایف)، ہندوستان کی کاشتکار، کسان برادری کی بہبود کے لئے پُرعزم ہے۔ کووڈ-19 کے چیلنجنگ دور میں بھی آر سی ایف نے کسان برادری کو خریف بوائی موسم کے لئے ‘ اُجولا’ یوریا اور ‘سفلا’ کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔
آر سی ایف کے پلانٹس کام کرتے رہے ہیں اور کافی مقدار میں اس نے کھاد کی پیداوار کی ہے۔ اس کے مینوفیکچرنگ کئے گئے کھاد کے علاوہ، آر سی ایف نے ملک میں موجودہ خریف موسم کے لئے کسانوں کو 2لاکھ ایم ٹی سے زیادہ ٹریڈڈ کامپلیکس کھاد یعنی ڈی اے پی،اے پی ایس، (20:20:0:30)اور این پی کے (10:26:26)دستیاب کرایا ہے۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آر سی ایف نے تازہ ترین شائع رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی سرفہرست 500 انڈیا فار چیون کمپنیوں میں اپنی رینکنگ 2018 کے 191 سے سدھار کر 2019 میں 155 کر لی ہے۔
آر سی ایف کے سی ایم ڈی ، ایس سی مدگیریکر نے کہا کہ مذکورہ حصولیابیاں آر سی ایف کارکنان کے ذریعہ سب سے زیادہ چیلنجنگ وقت میں کی گئی سخت محنت اور فرٹیلائزر محکمے کی پوری ٹیم کے ذریعہ مسلسل موصول ہو رہی ہے رہنما ہدایات اور حوصلہ افزائی نیز بھرپور تعاون کے سبب پوری ہو پائی ہیں۔