16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر سی ڈی، دہلی نے 50 ہزار دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک مہیا کرائے

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ-19 کے موجودہ بحران کے دوران راحتی سازو سامان کے ذریعہ ہم وطنوں کی مدد کرنے کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر دلی ہریٹیج کا روٹری  کلب پریس انفارمیشن بیورو کے ساتھ تال میل میں بڑے پیمانہ پر تقسیم کے لئے تقریباً 50000 دوبارہ قابل استعمال فیس ماسک فراہم کرتے ہوئے۔

فیس ماسک، لاک ڈاؤن کے دوران درزیوں کے ذریعے اپنے اپنے گھروں پر ہی تیار کئے گئے ہیں۔ تقسیم کاری کا یہ کام پی آئی بی کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل جناب کلدیپ سنگھ دھتوالیہ نے کیا۔  پی آئی بی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو جین نے روٹری کلب آج دہلی ہریٹیج  کی جانب سے اس سلسلہ میں تال میل کی تمام کوششیں کیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002UJT8.jpg

نیشنل میڈیا سینٹر میں آج یہ ماسک پریس کلب آف انڈیا کے سکریٹری جنرل جناب اننت بگیتکار، پریس ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب سی کے نائیک ،سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ جناب سندیپ منہاس کے سپرد کئے گئے۔ روٹری دہلی ہریٹیج، مستقبل میں وزارت صحت اور دلی پولیس سمیت دوسری تنظیموں کے ساتھ مل کر ماسک کی تقسیم کاری میں مدد پہنچائے گا۔ گریٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب نوین کمار نے بھی مذکورہ بالا تینوں ماسک قبول کرنے والوں کے درمیان 40000 لیٹر سافٹ مشروبات تقسیم کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More