نئی دلّی، بھارتیہ ریلوے کے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کے احاطوں،ملحقہ علاقوں، پارکنگ اور یہاں تک کہ نو پارکنگ علاقوں میں طویل عرصہ سے کھڑی ہوئی تمام گاڑیوں کی شناخت اور تصدیق کے لئے ”آپریشن نمبر پلیٹ“ کے کوڈ نام سے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل جناب ارون کمار کی ہدایت پر مقامی پولیس اور ریلوے کے تجارتی محکمے کے سرگرم تعاون سے شروع کی گئی ہے۔
غیر شناخت شدہ یا لا وارث گاڑیاں ریلوے کے مسافروں اور ریلوے کے شراکت داروں کی سیکورٹی اور تحفظ کے لئے سنگین خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔ یہ مہم خاص طور سے آوے والی یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر 15 اگست، 2019 کے پیش نظر شروع کی جا رہی ہے۔
یہ مہم 09 اگست سے 11 اگست تک ملک بھر کے 466 ریلوے اسٹیشنوں پر چلائی گئی تھی۔ مہم کے دوران چار گاڑیاں بر آمد کی گئیں جن کے بارے میں پولیس کے ذریعہ چوری کی رپورٹ درج تھیں۔ بہت سے ریلوے اسٹیشنوں پر 3943 گاڑیاں پانچ دن سے لا وارث پا ئی گئیں۔ 894 مشتبہ گاڑیوں کے کاغذات کی تفتیش اور تصدیق کی جا رہی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مناسب کار روائی کی جائے گی۔ 2034 گاڑیاں نو پارکنگ علاقے میں ایک دن سے زائد عرصہ سے پارک کئے ہوئے پائے گئے۔ آپریشن کے دوران 549 گاڑیاں اٹھائی گئیں اور مزید پولیس تحقیقات کے لئے جمع کرادی گئی ہیں۔ غیر قانونی پارکنگ کے لئے 59 ہزار روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
پرنسپل چیف سیکورٹی کمشنروں / آر پی ایف / تمام زونل ریلوے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریلوے کی سیکورٹی سے متعلق سرگرمیاں مسلسل جاری رکھیں۔