نئی دہلی، ہندوستانی فوج کے آسام رجیمنٹ اروناچل اسکاؤٹس کے 106 ایئرفورس اسکویڈرن میں تاریخ الحاق پر 15 فروری کو تیز پور (آسام) میں ایک تقریب میں رسمی طور پر دستخط کئے گئے۔ تقریب کا آغاز آسام رجیمنٹ اور اروناچل اسکاؤٹس کے کرنل میجر جنرل پی ایس بہل کے ذریعہ گارڈ آف آنر کے معائنے سے کیا گیا۔ اس کے بعد ’الحاق نامہ‘ (چارٹر آف ایفیلی ایشن) پر میجر جنرل پی ایس بہل اور 106 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن ورون سلاریا نے دستخط کئے۔
ایسٹرن ایئر کمانڈ کے ایس یو۔ 30 اسکواڈرن کے ساتھ رجیمنٹ کے الحاق سے انہیں موجودہ تنازع کے ماحول میں تدابیر سے متعلق اصولوں اور تصورات کی مشترکہ فہم کے ذریعہ دیگر فوج کی بنیادی صلاحیتوں اور حدود اور مشترکہ اخلاقیات کی باہمی سمجھ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
آسام رجیمنٹ 15 جون 1941 کو قائم کی گئی تھی اور دوسری عالمی جنگ میں وہ شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کے لئے ثابت قدم رہی اور اس نے 6 جنگی اعزازات حاصل کئے۔ برما کمپیئن اور 1971 کی بھارت ۔ پاک جنگ میں جنگ کی صورتحال کو تبدیل کرنے میں اس رجیمنٹ کی خدمات تاریخ میں درج ہیں۔شمال مشرق بھارت کی سات ریاستوں کے فوجیوں پر مشتمل اس رجیمنٹ کو ایک اشوک چکر ، 9 پرم وششٹھ سیوا میڈلوں ، دو مہاویر چکروں ، 8 کیرتی چکروں ، 4 پدم شری ، چار اتم یدھ سیوا میڈلوں ، چار اتی وششٹھ سیوا میڈلوں ، 5 ویر چکروں 20 شوریہ چکروں، 13 یدھ سیوا میڈلوں، 180 سینا میڈلوں ، 35 وششٹھ سیوا میڈلوں 66 پنشن ان ڈسپیچز اور متعدد کمینڈیشن کارڈوں سے نوازا گیا ہے۔
بھارتیہ فضائیہ کی 106 اسکوارڈرن ، 11 دسمبر 1959 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت وہ ایئر ڈومیننس فائٹر سخوئی 30 ایم کے آئی آپریٹ کرتی ہے۔ بھارتیہ فضائیہ کی یہ بہت زیادہ شاندار اسکواڈرن ہے جس کو تین مہاویر چکر اور سات ویر چکر مل چکے ہیں۔ اس اسکواڈرن کو باوقار صدر کے پرچم سے بھی نوازا گیا ہے۔
ایئر فورس اسکواڈرن اور آسام رجیمنٹ نے 1971 کی جنگ میں اور برما کمپیئن میں اس رجیمنٹ اور ایسٹرن ایئر کمان کے مشترکہ کارنامے ان کے جنگی جوش و جذبے ، فیصلہ لینے کی صلاحیت اور ناقابل شکست حوصلے کے بارے میں بہت کچھ کہتے ہیں۔
اس موقع پر حاضرین سے میجر جنرل پی ایس بہل نے خطاب کیا جس میں انہوں نے الحاق کی اہمیت اور آج کے دور میں اس کے دور رس اثر کے بارے میں بتایا۔ جنرل آفیسر نے بتایا کہ اس الحاق کے پیچھے ایک دوسرے کے کارروائی کرنے کے اصول و ضوابط کی زیادہ فہم حاصل کرنا اور افواج کے درمیان دوستانہ اور تعاون کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کی سمجھ ہمارے مسلح دستوں کے اندر ایک ’فورس ملٹی پلائر‘ کے طور پر کام کرے گی۔
بعد میں میجر جنرل پی ایس بہل نے سخوئی 30 ایم کے آئی کی صلاحیتوں سے واقف ہونے کے لئے اس پر ایک چھوٹی پرواز کی ۔ اس تقریب میں طاقتور جنگی طیارے سخوئی 30 ایم کے آئی نےہوا میں کرتب دکھائے۔