سی ایس آئی آر شمال مشرقی انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس و ٹیکنالوجی واقع جورہاٹ کے تحت کام کرنے والے دیہی خواتین سے متعلق ٹیکنالوجی پارک(آرڈبلیوٹی پی)، جسے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایف ای ای ڈی ڈویژن کی حمایت حاصل ہے، نے دیہی خواتین کو مختلف النوع مصنوعات مثلا ہینڈ سینی ٹائزر یعنی ہاتھوں کو جراثیم سے مبرا بنانے والا محلول، گھر میں تیار ماسک اور چھوت سے مبرا بنانے والے محلول کی تیاری کے کام میں لگایا ہے۔ یہ تمام تر مصنوعات علاقے میں کووڈ 19 سے نبردآزمائی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے قرب وجوار کےکنبہ اراکین اور نادار عوام میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آسو توش شرما نے کہا ہے کہ کووڈ19 جیسی چنوتی کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط سماجی اشتراک اور شراکت داری اور حمایت درکار ہے۔ موجودہ منظر نامے میں اپنی مدد آپ کرنے والے گروپ اور سماج کی خدمت کے لیے وقف غیرسرکاری تنظیمیں یعنی این جی اوز بیداری پھیلانے، متعلقہ حل متعارف کرانے، نسبتا کم ٹیکنالوجی کی حامل اشیا مثلا ماسک اور جراثیم سے پاک کرنے والے محلول تیار کرنے اور ان کی تقسیم میں مدد فراہم کرنے کے لیے معقول ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس خطے کی دیہی خواتین کو روایتی گمچھا (ایک روایتی آسامی سوتی تولیہ) سے گھر کے اندر ماسک تیار کرنے کی تربیت آرڈبلیو ٹی پی جورہاٹ کی جانب سے فراہم کی گئی۔ ہوم میڈ ماسک کی ڈیزائن کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ تقریبا 150 گمچھے خریدے گئے اور دو سلائی مشینوں کے انتظام کیا گیا۔ (ایک گمچھے سے 6 گھریلو ہوم میڈ ماسک تیار کیے جاسکتے ہیں)
تجویز رکھی گئی ہے کہ خواتین کو 15 روپے فی ماسک کے لحاظ سے ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ چھوت سے پاک کرنے والے محلول کی 200 لیٹر مقدار بھی فراہم کی جارہی ہے۔ محلول یعنی چھوت سے مبرا کرنے والے مواد کی تیاری کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں ڈیٹال، ایتھانول، گلیسرین اور دیگر ضروری تیل شامل ہیں اور ان سب کو فراہم کیا گیا ہے۔ چھوت سے مبرا بنانے والے محلول کو قرب وجوار کے گاؤں میں کنبہ اراکین اور نادار افراد میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔
آر ڈبلیو ٹی پی کی خواتین کو 24 مارچ کو کلوزنگ ڈاؤن سے قبل ہی تربیت فراہم کردی گئی تھی۔ مندوب خواتین نے تقریبا 50 لیٹر ہینڈ سینی ٹائزر تیار کیا۔ 60 خواتین اور ان کے کنبہ اراکین میں مندوبین میں 160 لیٹر رقیق چھوت سے مبرا بنانے والی اشیا تقسیم کی جاچکی ہیں۔ آرڈبلیو ٹی پی نے عوام کو کورونا وائرس سے خبردار کرنے اور موجودہ صورت حال میں اپنائے جانے والے حفظ ماتقدم کے اقدامات کے بارے میں بتانے کے لیے پوسٹر اور پمفلٹ یعنی کووڈ19 کیا کریں اور کیا نہ کریں، آسامی زبان میں تیار کیے ہیں۔
مزید تفصیلات جاننے کےلیے درج ذیل افراد سے رابطہ قائم کریں:
جناب جتن کلیٹا پرنسپل سانئٹسٹ، سی ایس آئی آر- این ای آئی ایس ٹی، جورہاٹ،
ای میل: kalitajk74@gmail.com,
موبائل نمبر: 91-9435557824
ڈاکٹراندوپوری سائنٹسٹ،‘ ایف ڈی ایس ٹی ’
ای میل: indub.puri@nic.in
موبائل نمبر: 9810557964