نئی دہلی،؍جولائی،آسٹریلیا کی وزیر خارجہ محترمہ جولی بشپ ایم پی نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپریل 2017 میں وزیراعظم ٹرنبل کے بھارت کے کامیاب دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ان کے اپنے آسٹریلیا کے دورے کے بعد سے باہمی تعلقات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ محترمہ بشپ نے اپریل 2017 میں وزیراعظم میلکم ٹرنبل کے بھارت دورے کے بعد سے باہمی تعلقات میں پیش رفت سے وزیراعظم کو مطلع کیا۔
وزیراعظم اور محترمہ بشپ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں آسٹریلیا کی شرکت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آسٹریلیا کی رکنیت اس اتحاد کو وسیع ترقی عطا کرے گی۔