15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آفات کے خطرات کو کم کرنے میں کمیونٹی بیداری تربیت کا اہم رول: ہنس راج اہیر

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے کہا ہے کہ آفات کے خطرات کو کم سے کم کرنے میں کمیونٹی بیداری ٹریننگ کا اہم رول ہے۔وہ آج یہاں ’وہ آج یہاں بیداری اور آفات بندوبست کے لئے پہل‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اسکولی بچوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا سمیت نوجوان طبقہ آفات بندوبست اور اس کے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لئے فوری ردعمل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے، اگر انہیں اس کی تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک آفات کی صورت میں اس تعلق سے فوری کارروائی کے لئے  ایک منصوبہ بند نقطہ نظر اور ایک واضح حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفات کے وقت چاہے وہ قدرتی ہو، نیوکلیائی ہو،  حیاتیاتی ہو، ریڈیو لوجیکل ہو یا کیمیکل آفات ہوں، کمیونٹی بیداری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ابھرتی ہوئی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر موثر  ازالہ  کیا جاسکے۔

تعلیمی اداروں میں معیاری اور جامع تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفات کے خطرات کو  کم کرنے اور آفات سے لڑنے کی تکنیک اور ٹیکنالوجی کی انتہائی ضرورتی باتوں کی معلومات حاصل کرکے طلبا سماج کے چمپئن اور لیڈر بن سکتے ہیں۔انہوں نے آفات کی صورتحال کو محدود سے محدود تر کرنے کے لئے ٹکنالوجی سے اچھی طرح واقف ہونے اور جدید ترین تکنیک کی معلومات حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کی عمارتوں کی تعمیر اس طرح کی جانی چاہیے کہ وہ آفات سے مزاحم ہوسکیں۔

جناب ہنس راج  گنگا رام اہیر نے کہا کہ  اسکولوں میں طلبا کی ٹریننگ پر بھی اتنی ہی توجہ دی جانی چاہیے ، جتنی توجہ معمول کے تعلیمی نصاب، کھیل کود اور ثقافتی سرگرمیوں پر دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کےلئے ضروری پریکٹیکل سیشنز کا اہتمام بھی کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ’اسکول سیفٹی پروگرام‘ کے تحت   تعلیمی اداروں کے  روز مرہ کے  تعلیمی نصاب میں آفات بندوبست کے کلچر کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منہ سے نکلے ہوئے الفاظ طلبا کے والدین اور رشتے داروں کے ساتھ ساتھ  دیگر متعلقین اور لوگوں میں جامع طریقے پر بیداری پیدا کرسکتے ہیں۔

آفات بندوبست کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے لئے آفات بندوبست دستہ  (این ڈی آر ایف) اور سرحدی محافظ دستہ (بی ایس ایف) جیسی سرکاری تنظیموں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بہتر بندوبست اور صلاحیت سازی کے لئے کمیونٹی بیداری نیز ٹریننگ پروگرام وقت کی ضرورت ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More