نئی دہلی، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج یہاں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔
اپنی بات چیت کے دوران نائب صدر نے جناب رائے کو مشورہ دیا کہ وہ کرشنا ضلع میں کونڈا پوالورو گاؤں میں آفات کے بندو بست کے قومی انسٹی ٹیوٹ کی جنوبی کیمپس کی تعمیر کو تیزی سے مکمل کریں، جو 10 ایکٹر جگہ پر محیط ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے 22 مئی 2018 کو اُس وقت کے داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کی موجودگی میں اس کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا تھا۔
این آئی ڈی ایم کے جنوبی کیمپس کا عبوری سیٹ اپ فی الحال باپٹلا میں فی الحال آندھرا پردیش انسانی وسائل کے فروغ کے انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں چل رہا ہے۔
ساحلی ضلعوں میں آئے دن آنے والے سمندری طوفان اور سیلاب جیسے قدرتی آفات کے خطرات کے پیش نظر نائب صدر جمہوریہ نے وزیر موصوف کو مشورہ دیا کہ وہ اعتماد سازی میں اضافہ کریں اور آفات کی تیاری اور بندو بست کے پروگراموں کے لئے تربیت کا اہتمام کریں۔
جنوبی کیمپس کا مقصد اس کی تربیت اور صلاحیت سازی کے ذریعے بنیادی سطح کے مسائل ، مقامی منصوبہ بندی ، آخری سری کنکٹی ویٹی اور آفات کے بندو بست کو ٹھوس ترقیاتی مقاصد میں تبدیل کرنا ہے۔
جنوبی ہند کی جغرافی انسٹی ٹیوٹ کے پروگراموں میں کلیدی رول ادا کرتی ہے اور اس میں جنوبی ریاستوں میں آفات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
جل شکتی اور سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ اور عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ دیبوشری چودھری نے بھی نائب صدر سے ملاقات کی اور انہیں ترقیاتی پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کیا، جو ان دونوں وزراء کی وزارتوں کے ذریعے انجام دئے گئے ہیں۔