15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آندھراپردیش کے وائی ایس آر کڈپا ضلع میں اسٹیل پلانٹ کا قیام

Urdu News

نئی دہلی، اسٹیل کی وزارت نے آندھراپردیش  وائی ایس آر کڈپا ضلع میں ایک اسٹیل پلانٹ قائم کرنے سے متعلق ، جیسا کہ  آندھرا پردیش تنظیم نو قانون 2014  میں دیا گیا ہے، قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں ، سیل ، آر آئی این ایل ، این ایم بی سی ، این ای سی او این  اور ایم ایس ٹی سی کے نمائندے ایک منصوبہ مرتب کرنے اور تکنیکی رپورٹ تیار کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ این ای سی او این نے پہلے ہی ایک رپورٹ کا مسودہ پیش کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے تکنیکی رپورٹ تیار کرنے کے تمام عوامل کو قطعی شکل دے دی ہے اور اب خام لوہے کی دستیابی سے متعلق اعداد وشمار کا منتظر ہے جو قابل عمل ہونے سے متعلق رپورٹ کی تیاری کے لئے  ضروری ہے۔ یہ اعداد وشمار ریاستی حکومت کے ذریعے پیش کئے جائیں گے جن کا ابھی انتظار ہے۔

 اسٹیل کے مرکزی وزیر چودھری بریندرسنگھ  نے، جنہوں نے اسٹیل کے سیکٹر میں بڑے پروجیکٹوں کے نفاذ  کے لئے 12 اکتوربر 2018 کو  جائزہ لیا تھا،  ایم ای سی ای او این کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان تفصیلات کا مزید انتظار کئے بغیر ، جو ریاستی حکومت کے ذریعے فراہم کی جانی ہیں، ٹاسک فورس کو اپنی تکنیکی رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے ایم  ای سی او این کو مزید ہدایت دی ہے کہ وہ خام لوہے کی دستیابی اور کانکنی کے پٹوں سے متعلق تفصیلات کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھے اور جتنا جلد ممکن ہو پروجیکٹ کی تکنیکی رپورٹ اور اس کے قابل عمل ہونے سے متعلق رپورٹ کو تجزیئے کے لئے ٹاسک فورس کو پیش کرے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹاسک فورس مجوزہ اسٹیل پلانٹ کے لئے سرمایہ کاری کے طریقے کا بھی مطالعہ کرے گی کہ  آیا یہ سرکاری سیکٹر ، پرائیویٹ سیکٹر یا ایک مشترکہ پروجیکٹ یا ان سب کا کوئی مرکب ہوسکتا ہے۔

تبادلہ خیال میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آندھراپردیش کے وائی ایس آر کڈپا ضلع میں اسٹیل پلانٹ بہت ہی اہم پروجیکٹ ہے جو خطے کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری ہے اور اس پروجیکٹ کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کے لئے تمام کوششیں کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ ، تنظیم نو قانون کے مطابق تمام فریقوں کے ذریعے ایک مقررہ مدت میں تمام مربوط کوششوں کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More