20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘آپریشن بلیو فریڈم’ نے بھارت کو عالمی سطح پر معذوروں کو بااختیار بنانے میں لیڈر کے طور پر ابھارا ہے

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیاراتکے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے آج نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میںسماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کی ممبر سکریٹری محترمہ اپما سری واستو اور ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کی ڈائریکٹر جناب وکاستریویدی کی موجودگی میںترنگے کی پرچم کشائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OVJP.jpg

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے زیر اہتمام متعدد تقریبات میںشرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر ویریندر کمار نے ایک اہم مہم’آپریشن بلیو فریڈم’ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہےجو محروم طبقات کو بااختیار بنانے اور معاشرے میںسماجی و اقتصادی تبدیلی لانے کے لیے پالیسی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ملک بھر سے جسمانی طور پر معذور افراد کی ایک ٹیم نے سیاچن گلیشیر میں دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ تک پہنچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر نے ملک میںمعذوروں کی بہبود کے عزم کے حصے کے طور پر جسمانی طور پر معذور لوگوںکے سیاچن گلیشیر تک پہنچنے کے لیے اس عالمی ریکارڈ مہم کی مدد کی ہے۔

مسلح افواج کے سابق اہلکاروںکی ٹیم’ٹیم کلاء’کے ذریعے تربیت یافتہ جسمانی طور پر معذور افراد کی ٹیم نے دنیا کے سب سے بڑے میدان جنگ تک پہنچنے والی معذروںکی سب سے بڑی ٹیم کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خاطر کمار چوکی (سیاچن گلیشیر) جانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ حال ہی میںبھارت سرکار نے جسمانی طور پر معذور لوگوںکی ٹیم کو سیاچن گلیشیر پر چڑھنے کی اجازت دی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00262Z5.jpg

اس اہم مہم نے بھارت کو عالمی سطح پر معذور افراد کو بااختیار بنانے میںلیڈر کے طور پر ابھارا ہے اور دوسرے ممالک کے لیے ایک قابل تقلید نمونہ پیش کیا ہے۔ یہ مہم معذور افراد کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے، جسمانی طور پر معذور لوگوں کی بے پناہ پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے وژن اور کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے علاوہ اس نے نہ صرف میدان جنگ بلکہ اس سے باہر بھی بھارت کی مسلح افواج کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More