نئی دہلی، آگرہ اسمارٹ سٹی نے ایک جی آئی ایس ڈیش بورڈ قائم کیا ہے، جو مختلف النوع ہاٹ اسپاٹ، حرارتی نقشے، مثبت کیس، صحتیاب ہوئے کیس وغیرہ کی تفصیلات فراہم کرے گا۔ یہ ڈیش بورڈ یومیہ بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گااور اسے درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:
یہ ڈیش بورڈ دیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے آئی جی آئی ایس پلیٹ فارم پر وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت جی آئی ایس، ایمیجنگ پروسیسنگ، فوٹو گریمیٹری اور سی اے ڈی کو ایک سنگل پلیٹ فارم کے تحت یکجا کیا گیا ہے، جو زراعت، دفاع، جنگل بانی، تباہ کاری انتظام، آراضی اطلاعات، کانکنی ، بجلی، اسمارٹ سٹی، شہری منصوبہ بندی، افادی خدمات اور محل وقوع پر مبنی خدمات کے سلسلے میں کثیر النوع حل فراہم کر سکتا ہے۔