20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیو ش مان بھارت کے تحت 50 لاکھ سے زائد استفادہ کنندگان

Urdu News

نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی ہے، جس کی بدولت آیوش مان بھارت اسکیم کے تحت زائد از 50 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچا کربھارت نے  ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔

            وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ”ایک صحت مند بھارت تیار کرنے کے سفر میں ایک انتہائی اہم سنگ میل!  اس بات پر ہر ہندوستانی کو فخر ہو گا کہ ایک سال کے اندر 50  لاکھ سے زیادہ ہندوستانیو ں نے مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، جس کے لئے آیوش مان بھارت کا شکریہ۔ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ یہ اسکیم متعدد ہندوستانیوں کو با اختیار بھی بنا رہی ہے۔

                       ایک صحت مند بھارت کے قیام کے سفر میں ایک اہم سنگ میل!

             اس بات پر ہر ہندوستانی کو فخر ہو گا کہ ایک سال کے اندر 50  لاکھ سے زیادہ ہندوستانیو ں نے مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، جس کے لئے آیوش مان بھارت کا شکریہ۔ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ یہ اسکیم  متعدد ہندوستانیوں کو با اختیار بھی بنا رہی ہے۔

            ٹھیک ایک برس قبل 2018 میں لانچ کی گئی آیوش مان بھارت دنیا کی سب سے بڑی صحت انشورنس اسکیم ہے، جس کا مقصد ملک کے 10.74 کروڑ سے زیادہ غریب افراد کو  طبی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

            آیوش مان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ (پی ایم۔ جے اے وائی)، کے تحت  16,085 اسپتال پینل میں شامل کئے گئے ہیں اور زائد از دس کروڑ ای۔ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

            آیوش مان بھارت کے تحت ملک بھر میں تقریباً 17,150 ہیلتھ اینڈ ویل نیس سینٹر کام کر رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More