9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2017 کے بارے میں چند حقائق

Facts at a Glance- Uttar Pradesh Assembly Elections -2017
Urdu News

نئی دہلی۔21؍فروری۔اس مرحلے کے تحت 53 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کُل مرد ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ 31ہزار 93 ہے اور خواتین کی تعداد 84لاکھ 50 ہزار 39 ہے۔ تیسری صنف کے ووٹرو ں کی تعداد ایک ہزار 34 ہے۔ اس طرح ان حلقوں میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 166 ہے۔ ان حلقوں میں کُل امیدوار680 ہیں جن میں سے 61 خواتین ہیں۔ الہ آباد نارتھ میں سب سے زیادہ26 ا میدوار چناؤ لڑرہے ہیں۔ کھاگا او رکندا، دونوں حلقوں میں سب سے کم چھ چھ امیدوار ہیں۔ 17 اسمبلی حلقے ہیں جہاں ایک خاتون سے زیادہ امیدوار چناؤ لڑرہی ہیں۔ پارٹی کے مطابق امیدواروں کی تعداد ، اے آئی ٹی ایم سی 0، بی ایس پی 53، بی جے پی 48، سی پی آئی 17، سی پی آئی (ایم) 3 ، آئی این سی 24، این سی پی 3، آر ایل ڈی 39، ایس پی33، آزاد امیدوار 199، رجسٹرڈ لیکن غیرتسلیم شدہ 260، کُل امیدواروں کی تعداد 680 ہے۔

ووٹروں کی تعداد کے مطابق سب سے بڑا اسمبلی حلقہ للت پور ہے جہاں چار لاکھ 53 ہزار 162 رائے دہندگان ہیں۔ ووٹروں کی تعداد کے مطابق سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ آیاشاہ ہے جہاں ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 439 ہے۔ اس مرحلے کے تحت کسی بھی اسمبلی حلقے میں کسی بھی امیدوار کا کسی امیدوار سے براہِ راست مقابلہ نہیں ہے۔ان انتخابات میں 23ہزار 924 بی یو اور 21ہزار 436 سی یو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی۔ کُل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 19 ہزار 487 ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More