9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش ریل حادثے ہوئے جانی اتلاف پر نائب صدر جمہوریہ ہند کی تعزیت

Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔نائب صدر جمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے، اترپردیش میں مظفر نگر کے نزدیک، کھتولی میں ،پوری۔ ہری دوار کلنگا۔ اتکل ایکسپریس کے چند ڈبوں کے پٹری سے اترجانے کے نتیجے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے متوفیان کے کنبوں کو دلی تعزیت ارسال کی ہے اور مجروحین کی بہ سرعت شفایاب ہونے کی تمنا کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے اپنے پیغام میں کہا ہے ’’اترپردیش میں مظفر نگر کے نزدیک، کھتولی میں ،پوری۔ ہری دوار کلنگا۔ اتکل ایکسپریس کے پٹری سے اترجانے کے نتیجے میں ہوئے جانی اتلاف سے مجھے گہرا صدمہ لاحق ہوا ہے۔ مجھے سوگوار کنبوں کا خیال ہے اور میں ان سے گہری ہمدردی رکھتا ہوں۔

مجھے یقین ہےکہ ریلوے حکام اور اترپردیش حکومت دونوں ،سوگوار کنبوں اور مجروحین کو ہر ممکن امداد اور بہترین طبی نگہداشت فراہم کررہے ہوں گے۔

میں مہلوکین کے کنبوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرنے میں پورے اہل وطن کا ہمنوا ہوں اور مجروحین کی بہ سرعت صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں۔ ‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More