نئی دہلی: اترپردیش میں ریاستی لیجسلیٹو کونسل کے چار ارکان کے استعفی کی وجہ سے چار سیٹو کا ضمنی انتخاب ریاستی لیجسلیٹو ارکان کے ذریعے کیا جائے گا۔ انتخاب کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار | رکن کا نام | سیٹ خالی ہونے کی تاریخ | ریٹائرمنٹ کی تاریخ |
۔1 | جناب بقل نواب | 29.07.2017 | 06.07.2022 |
۔2 | جناب یشونت | 29.07.2017 | 06.07.2022 |
۔3 | ڈاکٹر سروجنی اگروال | 04.08.2017 | 30.01.2021 |
۔4 | جناب اشوک باجپئی | 09.08.2017 | 30.01.2021 |
انتخابی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اترپردیش لیجسلیٹو اسمبلی کے ارکان کے ذریعے ریاستی لیجسلیٹو کونسل کی مندرجہ بالا خالی سیٹوں کا ضمنی انتخاب مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق انجام دیا جائے۔
نمبر شمار | پروگرام کا موضوع | تاریخیں اور دن |
۔1 | نوٹیفکیشن کے اجرا کی تاریخ | 29 اگست 2017 (منگل) |
۔2 | نام زدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ | 5 ستمبر 2017 (منگل) |
۔3 | کاغذات کی جانچ پڑتال | 6 ستمبر 2017 (بدھ) |
۔4 | کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ | 8 ستمبر 2017 (جمعہ) |
۔5 | انتخاب کی تاریخ | 15ستمبر 2017 (جمعہ) |
۔6 | ووٹ ڈالنے کے اوقات | صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک |
۔7 | ووٹوں کی گنتی | 15 ستمبر 2017 (جمعہ) شام 5 بجے |
۔8 | جس تاریخ سے پہلے انتخابات مکمل ہونے ہیں | 18ستمبر 2017 (پیر) |