17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش میں دوسرے مرحلے میں 8 لوک سبھا سیٹوں کیلئے 85 امیدوار میدان میں

Urdu News

نئی دہلی، عام انتخابات 2019 کے دوسرے مرحلے میں اترپردیش کی 8 لوک سبھا سیٹوں پر 85 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس مرحلے میں جن حلقوں میں  انتخابات ہونے ہیں، وہ ہیں، نگینہ، امروہہ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، متھرا، آگرہ اور فتح پور سیکری ۔ 2014 کے گزشتہ عام انتخابات کے دوران ان سیٹوں پر حتمی طور پر کُل 125 امیدوار میدان میں تھے۔

اس عام انتخاب  میں ان 8 سیٹوں پر    آزاد امیدواروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، جہاں عام انتخابات 2014 میں ان سیٹوں پر 40 آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا تھا، وہیں اس بار ان سیٹوں پر   کُل 26 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

موجودہ اور سابقہ 2 عام انتخابات میں مذکورہ 8 سیٹوں پر پارلیمانی  حلقہ وار امیدواروں کی تعداد حسب  ذیل ہے:

عام انتخابات کا سال

لوک سبھا حلقے میں امیدواروں کی تعداد

نگینہ

امروہہ

بلندشہر

علی گڑھ

ہاتھرس

متھرا

آگرہ

فتح پور سیکری

کُل

2019*

7

10

9

14

8

13

9

15

85

2014

14

15

10

14

9

20

15

28

125

2009

14

20

16

23

10

16

15

14

128

ذریعہ – ای سی آئی ویب سائٹ

*سی ای او (اترپردیش) ویب سائٹ

قابل ذکر ہے کہ ریاست اترپردیش میں لوک سبھاکی کُل 80 سیٹیں ہیں، جن پر   موجودہ عام انتخابات 2019 میں 7 مراحل میں پولنگ ہونی ہے۔ 8 لوک سبھا حلقوں کے لئے پہلے مرحلے میں 11؍اپریل 2019 کو ووٹ ڈالے جا چکے ہیں اور    دوسرے مرحلے میں 18؍اپریل 2019 کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More