نئی دہلی۔جولائی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اجولا یوجنا سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 2.5 کروڑ سے زیادہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اجولا یوجنا کی وسعت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 2.5 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال کے جنگی پور میں مستفیدین کو ایل پی جی کنکشن تقسیم کرنے سے متعلق خصوصی خیر سگالی کے لیے میں صدر جمہوریہ کا مشکور ہوں۔ میں وزیر دھرمیندر پردھان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو مذکورہ اسکیم کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے دن رات محنت کر رہی ہے۔