23.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اجے ٹمٹانے آئی ایچ جی ایف ۔ دہلی میلہ پتجھڑ2018کے لئے 46ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

Urdu News

کپڑے کی صنعت کے وزیرمملکت جناب اجے ٹمٹا نے گریٹرنوئیڈا میں انڈیا ایکسپوسنٹراینڈ مارٹ نے دنیا کے سب سے بڑے آئی ایچ جی ایف دہلی میلے کے 46ویں ایڈیشن کاافتتاح کیا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے، انھوں نے کہاکہ اس میلے نے ملک سے دستکاری سے تیارہونے والی اشیأ کی برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کرداراداکیاہے اور سمندرپارکے خریداروں کے لئے دستکاری کے شعبے میں ایک خصوصی اہمیت حاصل کرلی ہے کیونکہ غیرملکی افراد اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے اس میلے کو ازحد وسیلے کے طورپردیکھتے ہیں اوربھارت کی برآمداتی برادری اپنے کاروبار کے لئے اس میلے کو ازحد موثرمارکیٹنگ میڈیم خیال کرتی ہے ۔ 3200سے زائد مند وبین یہاں آئے ہوئے  ہیں اور اس میلے میں انھوں نے اپنی چیزیں رکھی ہیں اور 110سے زائد ممالک کے خریداربھی یہاں آئے ہوئے ہیں، جو بھارت میں تیاردستکاری کی اشیأ کو خریدنے کے متمنی ہیں، جس سے بھارتی دستکاری اشیأ کی مقبولیت کا اندازہ ہوتاہے ۔

          اجے ٹمٹا نےکہاکہ دستکاری کے برآمدکاروں کو ان صناعوں اوردستکاروں کا خیال رکھناچاہیئے جو اس شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایاکہ حکومت ہند نہ صرف یہ کہ دستکاروں کو ان کے اخراجات میں کمی لانے کے لئے مختلف اسکیموں کے ذریعہ ترغیبات فراہم کررہی ہے بلکہ ان کے کنبوں کی صحت اورتعلیمی ضروریات کے لئے بھی امداد فراہم کررہی ہے ،ساتھ ہی ساتھ ان کی مصنوعات کو مشترکہ سہولت مراکز تک لانے کے لئے نقل وحمل کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ ان صناعوں کومدد پہنچانے کے لئے حکومت ہند خود اپنا پورٹل قائم کررہی ہے اور دستکاری برآمد کا پورٹل بھی قائم کررہی ہے تاکہ ان دستکاروں اور صناعوں کے کنبوں اورخود ان کے لئے صحت اور تعلیم کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے۔ اجے ٹمٹانے ای پی سی ایچ اوربرآمدکاروں سے کہاکہ وہ فرینکفرٹ  ، جرمنی میں منعقدہونے والے ایمبینٹی 2019کے لئے مستعد ہوجائیں، جس میں بھارت ایک شراکت دارملک کے طورپر شریک ہے ۔

          110ممالک کے سمندرپارکے خریداران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آئی ایچ جی ایف ۔ دہلی میلہ میں شرکت کریں گے اور اپنے ساتھ یہاں سے انداز حیات ، فیشن ، ملبوسات سے متعلق مصنوعات لے کر جائیں گے ۔ اس میلے میں گھریلو طورپرتیارکئے ملبوسات اور دستکاریاں ، فرنشنگ کارپیٹ ، آرائشی اشیأ ، میز پوش وغیرہ فرنیچر جس میں گارڈن اورآوٹ ڈور دونوں طرح کا فرنیچرشامل ہے ، باتھ روم میں رکھی جانے والی آرائشی اشیأ، مالش اورچاق وچوبندرہنے کے لئے استعمال کی جانے والی اشیأ ، لیمپ اورروشنی دینے والی اشیأ ، کرسمس اور دیگرتیوہاروں کے موقع پراستعمال ہونےوالی اشیأ، ہاتھوں سے تیارکئے گئے پیپر آئٹم ، فیشن جیولری اور دیگر لوازمات شامل ہیں ۔ یہ میلہ  18اکتوبر 2018تک  لگارہے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More