16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

احمد آباد اسپیس اپلی کیشن سنٹر کی بیش بہا خدمات کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ستائش کی

डा. जितेन्द्र सिंह ने अहमदाबाद स्पेस एप्लिकेशन सेंटर के विशिष्ट योगदान की प्रशंसा की
Urdu News

نئی دہلی۔؛ شمالی ریاستی علاقوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسپیس اپلی کیشن سینٹر  احمد آباد کی ہندوستان کے خلائی پروگرام کو بہتر بنانے میں اصلی معلومات کی فراہمی اور اسرو، سری ہری کوٹہ سے لانچ کیے جانے والے منفرد خلائی مشنوں کے سلسلے میں سینٹر کی بیش قیمتی خدمات کی ستائش کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ گجرات کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے اسپیس اپلی کیشن سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تپن مشرا کی قیادت میں سائنس دانوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسپیس اپلی کیشن سنٹر کے ذریعہ تیار کردہ کچھ جدید ترین ٹکنالوجی مثلا اوریگامی لینس، ملکی طور پر تیار کردہ ایم ایم آئی سی، اسٹریٹیجک اپلی کیشن اور آفات ناگہانی کے بندوبست کے لیے ایئربورن لوماس ایکس بینڈ  منی ایس اے آئر، آپٹیکل ٹرانس ریسیور سیٹلائٹ موبائل ریڈیو وغیرہ کے لیے مذکورہ سینٹر کی ستائش کی۔

گجرات میں احمد آباد اسپیس سینٹر اور دیگر جاری خلائی سائنس پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تعلیمی مقاصد کے لیے خلائی مواصلات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے تعلق سے ریاست پہلے سے ہی بہت آگے ہے۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مذکورہ مرکز کی موثر توسیع ہوئی ہے۔ اس کی توسیع شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں میں بھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے حکومت  ہند کے محکمہ خلا اور جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم کے درمیان طے پانے والے مفاہمت کے سمجھوتے کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پہلے ہی عالمی لیڈر کے طور پر ابھر چکا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More