16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

احمد آباد کے دھن ونتری کووڈ کیئر اسپتال میں طبی ملازمین کی تعداد میں اضافہ

Urdu News

اس غیر معمولی بحران کی گھڑی میں شہری انتظامیہ کو مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی لگاتار اور جاری کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارتی بحریہ نے آج احمد آباد میں دھن ون تری کووڈ کیئر اسپتال میں اپنے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس طرح سے شہر میں کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی مدد کے لئے بہت ہی ضروری اور وقت پر ملنے والی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مختلف بحری اسٹیشنوں سے احمد کے لئے انیس تھیسیولوجسٹ  فیزیشین (ڈاکٹر حضرات) میڈیکل افسران، نرسنگ اسٹاف اور نیم طبی عملے سمیت کل 90 عملے کو بھیجا گیا ہے۔ ٹیم کے سبھی ممبر اپنے اپنے متعلقہ شعبے کے ماہرین ہیں، جو بہتر تجربہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ سبھی کووڈ دیکھ بھال پروٹوکول سے اچھی  طرح سے واقف ہیں۔ تعینات کیے گئے ان ملازمین کی ٹیم میں بٹیل فیلڈ نرسنگ اسسٹنٹ (بی اے ایف این) بھی شامل ہیں، جو غیر طبی ملازم ہیں، لیکن یہ سب خاص طور سے مریض کی دیکھ بھال کرنےکے سبھی کاموں میں طبی مدد کے لئے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ تین ممبر لاجیسٹکس سپورٹ ٹیم بھی اسپتال کو فراہم کی گئی ہے جو اسپتال کے انتظامیہ کی دیکھ ریکھ کرے گا۔ یہ ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ معاون اسپتال کے کاموں پر اچھی طرح سے دھیان دیا جائے اور طبی ملازمین پراثر طور سے اور جانفشانی سے مریضوں کی دیکھ بھال کریں۔

ملازمین کی تعداد میں اس اضافے کے ساتھ ہی بحریہ کے ذریعے اسپتال کو بھیجے گئے کل ملازمین کی تعداد 169 ہوگئی ہے اور یہ ملک کی خدمت کے لئے بھارتی بحریہ کی عہد بستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More