Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اختراعات پر ٹاسک فورس

Urdu News

نئی دہلی،؍جون،اختراعات یا نئی نئی دریافت کو اقتصادی فروغ اور ترقی کامحور تسلیم کیا جاتا ہے۔ اختراعات کے عالمی انڈیکس (جی آئی آئی ) کا مقصد اختراعات کے کثیر جہتی پہلوؤں کا احاطہ کرنا ہے۔ بھارت نے اختراعات کی درجہ بندی میں بہتری حاصل کی ہے اور یہ 2015 میں 81ویں مقام سے اب 86 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ بھارت کی درجہ بندی میں مسلسل پانچ سال تک گراوٹ آنے کے بعد اب اس میں بہتری درج کی گئی ہے۔ اختراعات اور تخلیقیت میں بھارت کی اعلیٰ صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے، کامرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کی ہدایت پر اختراعات پر ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی۔

 اس ٹاسک فورس کا کام ایک اختراعی ملک کے طور پر بھارت کی پوزیشن کا تجزیہ کرنا ، بھارت میں اختراعات کے ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات تجویز کرنا اور اس طرح جی  آئی آئی میں بھارت کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔ اس ٹیم میں، جس میں سرکاری عہدیدار اور سرکاری وپرائیویٹ تنظیموں اور  تعلیمی اداروں کے ماہرین شامل ہیں، اپنی رپورٹ پیش کردی ہے، جس میں بھارت کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے مخصوص اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں جی آئی آئی کی رپورٹ 2016 میں مذکورہ تمام 82  پیمانوں پر بھارت کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اس میں مخصوص پیمانوں پر بھارت کی پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے قومی اور بین الاقوامی ماڈلوں، پروگراموں یا اسکیموں کو اپنانے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں جی آئی آئی 2016 میں استعمال کئے گئے طریقہ کار تجزیہ بھی کیا گیا ہے اور اپنے طریقہ کار کو مناسب طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ ملکوں کی درست پوزیشن کی عکاسی کی جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More