11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اختراعی ٹیکنالوجیاں اور مسائل کا حل ،اقتصادی نابرابریوں کو کم کرنے میں کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں:منسکھ منڈوایہ

Urdu News

نئی دہلی: کیمیکل ا ور کھادوں کے علاوہ جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منسکھ منڈاویہ نے آج سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں سب کے لئے رسائی ، اختراعات اور سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا اور صحت کے لئے شراکت داری کے موضوع پر اقوام متحدہ ایڈز (ایچ آئی وی؍ایڈز پر اقوام متحدہ پر مشترکہ پروگرام) کی اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔

ایک گھنٹے طویل مباحثے میں جناب منڈاویہ نے کہا کہ صحت کو سب کے لئے قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے اور اختراعی ٹیکنالوجیاں اور مسائل کے حل، اقتصادی نا برابریوں کو کم کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں۔جناب منڈاویہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

جناب منسکھ منڈاویہ نے اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں سب کے لئے صحت کی رسائی کے سلسلے میں کئے گئے حکومت ہند کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ایک صحتمند ہندوستان بنانے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئیں اسکیموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (آیوشمان بھارت )کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ، جو دنیا میں حفظان صحت کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا پر بھی بات کی۔ان اسکیموں کا مقصد سب کو سستی اور معیاری دوائیں فراہم کرانا ہے۔

اس سے پہلے 2015ءمیں جناب منسکھ منڈاویہ نے پائیدار ترقی کے لئے 2030ء ایجنڈے پر اقوام متحدہ پر کلیدی خطبہ دیاتھا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایاتھا کہ کس طرح حکومت ہند صحت کے شعبے کے منظر نامے کو تبدیل کررہی ہے اور کس طرح  سب کے لئے  صحت کی معیاری اور سستی  رسائی کے لئے حکومت کی جانب سے پالیسی تبدیل کی گئی ہیں۔

یو این ایڈززندگی کو بچانے والی ایچ آئی وی خدمات کو فراہم کرنے کے لئے حکومتوں، پرائیویٹ سیکٹر اور کمیونٹیز سے قیادت کو جوڑنے اور متاثر کرنے کے لئے ضروری حکمت عملی کی سمت تال میل اور تکنیکی تعاون فراہم کرتی ہے۔ یو این ایڈز پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصے کے طورپر 2030ء تک عوامی صحت کے ایک خطرے کے طورپر ایڈز کو ختم کرنے کے لئے عالمی کوشش کی قیادت کررہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More