نئی دہلی، اخراجات کے فریم ورک سے متعلق درمیانی مدت کا بیان (ایم ٹی ای ایف) آج قومی راجدھانی میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ ایم ٹی ای ایف بیان میں تین سال کے اخراجات کا تخمینہ دیا گیا ہے جس میں خاص طور پر امکانات اور خطرات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایم ٹی ای ایف دراصل اخراجات کے ان تخمینوں کا لب و لباب ہے جو سالانہ مالی بیان اور گرانٹس کے مطالبات میں پیش کئے جاتے ہیں۔
ایم ٹی ای ایف کا مقصد بجٹ اور ایف آر ڈی ایم بیانات کے درمیان قریبی رابطے کو اجاگر کرنا ہے۔ اس میں مالی انتظام کے درمیانی درجے کے امکانات پیش کئے جاتے ہیں جس کا مقصد مالی استحکام کے سلسلہ میں حکومت کے وعدے کو اور آگے بڑھانا ہے۔ مالی سال 17-2016 میں ایم ٹی ای ایف کے جدول میں ایک فاضل بیان شامل کیا گیا جس میں مطالبے وار مالیہ کے اخراجات کا احاطہ کیا گیا ۔ اخراجات کے طریقہ کار اور حکومت کے اندازوں کے بارے میں اسکیم وار تفصیلات بھی ایم ٹی ای ایف کے بیان کے جدول میں شامل کی گئی ہیں۔ امید ہے کہ اس یہ طریقہ خرچ کرنے والے محکموں کے لئے توجہ کا باعث ہوگا اور پورے ملک کے مالی انتظام کے لئے ایک عام ہدایت کا کام انجام دے گا۔ اس دستاویز کو اس ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
http://dea.gov.in/sites/default/files/MTEF%202017-18%20uploaded_english.pdf