نئی دہلی، گورنمنٹ ای – مارکیٹ پلیس نے 16 دسمبر ، 2019 ء کو بینک آف مہاراشٹر اور یوکو بینک کے ساتھ دو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں ، جس میں جی ای ایم پول اکاؤنٹس ( جی پی اے ) کےذریعے فنڈ کی منتقلی اور پورٹل پر اندراج شدہ صارفین کو پرفارمینس بینک گارنٹی ( ای – پی بی جی ) اور ارنیسٹ مَنی ڈپازٹ ( ای ایم ڈی ) کی صلاح سمیت کئی خدمات شامل ہیں ۔
کاغذ کے بغیر ، کانٹیکٹ لیس اور نقدی سے مبرا نظام کے من پسند ہدف کے حصول کے لئے ادائیگیوں اور مختلف بینک کاری خدمات کا انضمام جی ای ایم کی ترجیحات میں سے ایک ترجیح ہے ۔ جی ای ایم نے 19 سرکاری شعبے اور نجی بینکوں کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں تاکہ ان سرگرمیوں کو انجام دیا جا سکے ۔
مفاہمت نامے پر دستخط ایس سریش کمار ، ایڈیشنل سی ای او ( جی ای ایم ) اور انل کمار ، جنرل مینجر ، یوکو بینک اور وی ڈی کولہاٹکر ، فیلڈ جنرل مینجر ، بینک آف مہاراشٹر نے کئے ہیں ۔
جی ای ایم بینکوں ، ٹی آر ای ڈی ایس اور ایس آئی ڈی بی آئی کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ بل ڈسکاؤنٹنگ اور کام کرنے والے سرمائے کو مالی اعانت فراہم کی جا سکے ، جہاں سرمائے کی لاگت جی ای ایم پر بیچنے والے کی کارکردگی اور درجہ بندی سے منسلک ہے ۔ اس سے بیچنے والوں کو بالعموم اور ایم ایس ایم ای کو بالخصوص قرض تک آسان رسائی میں مدد ملے گی اور وہ حکومت کے ساتھ بہتر طور پر کاروبار کر پائیں گے ۔ مزید براں ، جی ای ایم ، ای ایم ڈی پول اکاؤنٹ بنانے پر غور و خوض کر رہا ہے تاکہ اسے بیچنے والوں کے لئے آسان بنایا جا سکے اور جو بولیوں کی جوابدہی کے دوران ای ایم ڈی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو ۔
جی ای ایم – ایس پی وی مرکزی اور ریاستی حکومتی اداروں کے ذریعے اشیاء اور خدمات کی خریداری کے لئے موثر اور صاف و شفاف میکنزم کو یقینی بنانے سے متعلق قومی سرکاری خریداری پورٹل ہے ۔ یہ حکومتِ ہند کی ایک پہل ہے ، جس میں آن لائن خریداری کا راستہ ہموار کرنے کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ جی ای ایم صاف و شفاف اور موثر خریداری کو یقینی بنانے کے لئے براہ راست خریداری ، بولی لگانے اور ریورس نیلامی سے متعلق آلات فراہم کرتا ہے ۔