19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ارجن رام میگھوال نے پارلیمانی امور کی وزارت کے افسروں اورعملے کو ’’سووچھتا حلف‘‘ دلایا

Urdu News

نئی دہلی؍ آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیاء نیز پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے وزارت کے ذریعے 16 سے 30اپریل 2018 تک منائے جارہے سووچھتا پکھواڑہ کے سلسلے میں آج پارلیمانی امور کی وزارت کے افسروں اور عملے کو ’سووچھتا حلف‘دلایا۔

اس موقع پر پارلیمانی امور کے سیکریٹری جناب ایس این ترپاٹھی نے پارلیمانی امور کی وزارت میں منائے جارہے سووچھتا پکھواڑے کے سلسلے میں لوک سبھا کی اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔پارلیمانی امور کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش کھتانانے سووچھتا پکھواڑے کے دوران جن سرگرمیوں کی انجام دہی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس کے بارے میں بتایا۔

گفت و شنید کے ایک سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں جناب میگھوال اور وزارت کے افسروں اور عملے نے صحت مند اور خوشحال زندگی کے لئے صفائی ستھرائی کی اہمیت سے متعلق اپنے تجربات اور خیالات مشترک کئے۔

سووچھتا پکھواڑے کے ایک جزو کے طورپر کل وزارت نے ایک خصوصی صفائی مہم چلائی گئی ۔جناب ترپاٹھی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کے ہر سیکشن اور دفتر کا دورہ کیا اور افسروں و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی جگہ اور قرب و جوار کے علاقے میں صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول بنائے رکھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More