12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے ہندوستان کیلئے نیلی معیشت کی پالیسی کے مسودے پر اسٹیک ہولڈرز سے آراء و تجاویز طلب کیے

Urdu News

نئی دہلی: ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے عوامی طور سے نیلی معیشت کی پالیسی کے مسودے کو جاری کیا ہے اور انڈسٹری، غیرسرکاری تنظیموں، تعلیمی برادری اور شہریوں سمیت  مختلف اسٹیک ہولڈرز سے آراء وتجاویز طلب کیے ہیں۔ نیلی معیشت پالیسی دستاویز کے مسودے میں ملک میں دستیاب سمندری وسائل کے استعمال کیلئے حکومت ہند کے ذریعے اپنائے جانے والے وِژن اور حکمت عملی کو بتایا گیا ہے۔ مختلف پلیٹ فارم پر پالیسی دستاویز کو عوامی صلاح ومشورہ کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ اس  میں ویب سائٹس، ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور اس کے اداروں کے سوشل میڈیا ہینڈل شامل ہیں۔ اسٹیک ہولڈروں سے اپنے تجاویز اور خیالات 27فروری 2021 تک پیش کرنے کو کہاگیا ہے۔ پالیسی دستاویز کا مقصد ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں نیلی معیشت کے تعاون کو بڑھانا، ساحلی کمیونیٹی کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا، سمندری حیاتیاتی تنوع کو محفوظ رکھنا اور سمندری علاقوں اور وسائل کا قومی سطح پر تحفظ  قائم رکھنا ہے۔

ہندوستان کی نیلی معیشت کو اس قومی معیشت کے ایک جزو کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے میں مکمل سمندری وسائل نظام اور بحری اقتصادی بنیادی ڈھانچہ اور ملک کے قانونی دائرہ کار کے تحت ساحلی سمندری زون شامل ہیں۔ اس میں سامان کی پیداوار اور خدمات میں مدد ملتی ہے۔ یہ سامان اور خدمات اقتصادی نمو، مالیاتی استحکام اور قومی سلامتی کے ساتھ واضح تعلق رکھتے ہیں، نیلی معیشت ہندوستان جیسے ساحلی ممالک کو معاشرتی فائدے کی ذمہ داری کیلئے سمندری وسائل کا ایک بہت بڑا سماجی اقتصادی موقع ہے۔

تقریباً 7.5 ہزار کلو میٹر کے سمندری ساحل کے ساتھ ہندوستان کی بحری صورتحال بیحد خاص ہے۔ بھارت کی 29 میں سے 9 ریاست ساحلی ہیں اور ملک کے نقشے میں 1382 سمندری جزائر شامل ہیں۔ تقریباً 199 بندرگاہ ہیں جن میں ہر برس لگ بھگ 1400 ملین ٹن کارگو، کام کرنے والی 12 اہم بندرگاہیں ہیں۔ 2 ملین مربع کلومیٹر کے خصوصی اقتصادی زون خام تیل  اور قدرتی گیس جیسے نکالے جانے والے حیاتیاتی اور غیرحیاتیاتی وسائل سے مالامال ہیں۔ ساحلی معیشت میں 4 ملین سے زیادہ ماہی گیر اور ساحلی کمیونیٹی کے لوگ ہیں۔ اس بڑے بحری مفادات کے ساتھ نیلی معیشت  ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ استحکام اور سماجی اقتصادی ترقی کو مرکز میں رکھنے سے نیلی معیشت جی ڈی پی میں چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس لئے ہندوستان کی نیلی معیشت کی پالیسی کا مسودہ کا خاکہ اقتصادی ترقی اور ویلفیئر کیلئے ملک کی صلاحیت کو توسیع دینے کیلئے ایک اہم فریم ورک ہے۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے 2030 تک نیو انڈیا کے حکومت ہند کے وِژن کے مطابق نیلی معیشت کی پالیسی تیار کی ہے۔ نیو انڈیا وِژن میں نیلی معیشت کو قومی ترقی کیلئے 10 اہم جہتوں میں سے ایک سمجھا گیا ہے۔ پالیسی مسودے میں ہندوستان کی معیشت کی مجموعی ترقی کیلئے متعدد مختلف شعبوں کی پالیسیوں پر زور دیا گیا ہے۔ پالیسی مسودے میں درج ذیل سات موضوعات ہیں۔

  1. نیلی معیشت اور سمندری گورننس کیلئے قومی اکاؤنٹنگ فریم ورک۔
  2. ساحلی سمندر کی فضائی منصوبہ بندی اور سیاحت۔
  3. سمندری فشریز،آبی جاندار اور مچھلی پروسیسنگ۔
  4. مینوفیکچرنگ اُبھرتی ہوئی صنعتوں، کاربارٹیکنالوجی خدمات اور ہنرمندی کا فروغ۔
  5. لاجسٹکس، بنیادی ڈھانچہ اور جہازرانی، بشمول بین ملکی لدائی۔
  6. ساحلی اور گہرے سمندر میں کانکنی اور غیرساحلی توانائی۔
  7. سیکورٹی، اسٹریٹجک جہتیں اور بین  الاقوامی شراکت داری۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00175LL.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VZQN.jpg

حکومت ہند کی ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے ذریعے تیار اور تقسیم کیا گیا نیلی معیشت پالیسی دستاویز کا مسودہ(بائیں) ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور اس کے اداروں کے سوشل میڈیا ہینڈل پر وسیع پیمانے پر تشہیر کرارضیاتی سائنسز کی وزارت اسٹیک ہولڈروں سے نیلی معیشت دستاویز کے خاکے پر عوامی مشاورت طلب کرتی ہے (دائیں)

ہندوستان سمیت اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف کو اپنایا، جیسے عالمی اہداف کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسے 2030 تک غریبی ختم کرنے، کرۂ ارض کو بچانے اورسبھی لوگوں کیلئے  امن وسکون اور خوشحالی فراہم کرنے کیلئے اپیل بتایا جاتا ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف 14 کا مقصد پائیدار ترقی کیلئے سمندروں اور بحری وسائل کا تحفظ اور بہتر استعمال ہے۔ متعدد ملکوں نے اپنی نیلی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں کی ہیں۔ مثال کے طور پر آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، امریکہ، روس اور ناروے نے تجزیے کے قابل پالیسیوں اور نتائج کے ساتھ پورے طور سے قومی سمندری پالیسی تیار کی ہے۔ کناڈا اور آسٹریلیا نے قانون بنایا ہے اور نیلی معیشت اہداف کی پیش رفت اور نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور ریاستی سطحوں پر مختلف طبقوں کے ادارے قائم کیے ہیں۔ ہندوستان نیلی معیشت پالیسی فریم ورک کے مسودے کے ساتھ سمندری وسائل کی وسیع صلاحیت کا استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے ذریعے تیار کردہ اور تشہیر کردہ نیلی  معیشت پالیسی دستاویز کا مسودہ  https://moes.gov.in/writereaddata/files/BlueEconomyPolicy.pdf پر دستیاب ہے۔ تجاویز اور مشورے ایک میل کے ذریعے 27 فروری 2021 تک blueeconomy-policy@gov.in پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More